حافظ آباد، عقیدت کا اظہار کرتے وقت آپ ﷺ کی ذات بابرکات کے تقدس کومد نظر رکھنا ضروری ہے،محمد علی رندھاوا
کسی کو بھی ہلڑ بازی ، اور سیکورٹی انتظامات میں رخنہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائیگی ڈسٹرکٹ کوارڈنیشن آفیسر کا ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب
جمعرات 1 دسمبر 2016 22:15
(جاری ہے)
انہوں نے ان خیالات کا اظہار ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ڈی پی او ڈاکٹر غیاث گل ،سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری میاں افضل حسین تارڑ ،اے ڈی سی نعمان حفیظ ،سینئر ایڈمنسٹریٹر آفیسر اللہ دتہ وڑائچ ،اے سی عمر فاروق وڑائچ ،سرکاری افسران ،اور امن کمیٹی کے اراکین نے اجلاس میں شرکت کی ۔
ڈی سی او نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ تمام بڑے جلوسوں کو مکمل سیکورٹی کور فراہم کرے گی تاہم علماء کرام اور جلوسوں کے منظمین کی بھی ذمہ داری ہوگی کہ وہ امن و امان کے قیام کے سلسلہ میں انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔انہوں نے علماء کرام کو بتایا کہ صفائی ستھرائی ،سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب ،جلوسوں کی مانیٹرنگ سمیت دیگر تمام اقدامات کے سلسلہ میں متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے اُنپر یہ واضح کر دیا گیا ہے کہ اس ضمن میں غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں ہوگی۔ڈی پی او ڈاکٹر غیاث گل نے علما ء کرام کو جلوسوں اور محافل کی سیکورٹی کے لیے ہونے والے اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ کسی کو بھی ہلڑ بازی ،خواتین کیساتھ بد تمیزی اور سیکورٹی انتظامات میں رخنہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائیگی اور قانون نافذ کرنے والے ادارے علماء کرام کے نامزد کردہ رضا کروں کی معاونت سے امن و امان کا قیام ہر صورت یقینی بنائیں گے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میاں افضل حسین تارڑ ،علماء کرام سید وسیم الحسن شاہ ،نصر اللہ بھٹی ،فیصل ندیم کیانی ،رانا اصغر چشتی ،چیئرمین و سیکرٹری پریس کلب امتیاز تاج ،مظہر وڑائچ اور دیگر اراکین کمیٹی نے عید میلاد النبی پر قیام امن کے سلسلہ میں اپنے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ولادت نبی آخر الزمان کے پُر مسرت موقع پر جوش اور مذہبی عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے تمام شرعی تقاضوں اور حکومتی ہدایات کو پیش نظر رکھا جائے گا۔علما ء کرام نے واضح کیا کہ کہ وہ غیر شرعی حرکات کی ہر فورم پر مذمت کرتے ہیں اور ہلڑ بازوں کے خلاف ضرور کاروائی کی جائے تاکہ عید میلادالنبی کا تقدس برقرار رکھا جائے۔مزید قومی خبریں
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
-
ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں ، کوئی ڈیل نہ ہی کریں گے‘ خدیجہ شاہ
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.