ایم کیوایم پاکستان نے کراچی کے تین ٹائونز میں ہمار اکراچی صفائی مہم کا افتتاح کردیا
جمعرات 1 دسمبر 2016 23:03
(جاری ہے)
اس موقع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان امین الحق ، فیصل سبزواری ، عادل خان ، شاہد علی ، حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی بھی ان کے ہمراہ تھے ۔
عوام نے ایم کیوایم پاکستان ، حق پرست میئر کراچی وسیم اختر اور بلدیاتی قیادت کی مشترکہ طو رپر شروع کئے گئے ’’100روزہ ہمارا کراچی صفائی پروگرام ‘‘ کا زبردست خیر مقدم کیا اور کہا کہ محدود اختیارات اور وسائل کی کمیابی کے باوجود حق پرست قیادت نے شہر کوگندگی ، کچرے سے صاف کرنے کیلئے جو عملی قدم اٹھایا ہے وہ نہ صرف قابل ستائش ہے بلکہ کراچی شہر سے محبت اور اسے صاف ستھرا رکھنے والا ہر شہری اس صفائی پروگرام میں برابر کا شریک ہے ۔ ہمارا کراچی صفائی پروگرام کے سلسلے میں گلشن اقبال ٹائون ، لیاقت آباد اور شاہ فیصل کالونی میں کچرا کنڈیوں سے کچرا اٹھایا گیا ، جگہ جگہ لگے گندگی کے ڈھیر صاف کئے گئے ، نکاسی آب کے نظام کو درست کیا گیا ، سڑکوں کی استر کاری کی گئی ،نالوں کی صفائی کی گئی ،اسٹریٹ لائٹس لگائی گئیں ، سڑکوں پر جراثیم کش اسپرے اور چونا ڈالا گیا ۔ صفائی پروگرام میں حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی ، کورنگی ٹائون کے چیئرمین نیر رضا ،ڈسٹرکٹ ایسٹ کے چیئرمین معید انور، ڈسٹرکٹ سینٹرل کے چیئرمین ریحان ہاشمی ،سول سائٹی ، این جی اوز ، ایم کیوایم (پاکستان ) کے ذمہ داران و کارکنان ، حق پرست بلدیاتی قیادت اور بلدیاتی اداروں کے افسران اور عملے نے بھر پور حصہ لیا ۔صفائی مہم کے پروگرام کا عوام نے زبردست خیر مقدم کیا اور کہا کہ اپنی مدد آپ کے تحت صفائی مہم کے ثمرات عوام تک ضرور پہنچیں گے اور شہر کا نقشہ تبدیل ہوگا ۔ اس موقع پر مختلف علاقوں کے نوجوانوں اور بزرگوںنے صفائی مہم میں حصہ لینے کیلئے اپنے نام بھی لکھوائے اور کہاکہ شہر کراچی کو صاف کرنے کی مہم اگر وفاقی اور صوبائی حکومت کی سرد مہری کی نذر رہی تو اس سے عوام میں اچھا تاثر نہیں ہرگز نہیں جاسکتا ۔ نوجوانوں،بزرگوں اور خواتین نے متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان ) کے کنوینر ڈاکٹر فارو ق ستار ، رابطہ کمیٹی کے اراکین ، میئر کراچی وسیم اختر اور ڈسٹرکٹ چیئرمینوں سمیت بلدیاتی قیادت اور ایم کیوایم کے کارکنان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور صفائی مہم کی سو فیصد کامیابی کیلئے دعائیں کیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزراء کا علامہ اقبال ایئرپورٹ کا دورہ ،مسافروں کو د ی جانیوالی سہولتوں کا جائزہ لیا
-
سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا کیس سماعت کیلئے مقرر، فریقین کو نوٹس جاری
-
سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کا مقدمہ سماعت کیلئے مقرر
-
طیبہ تشدد کیس، سابق جج راجا خرم، ان کی اہلیہ کی سزاں کیخلاف نظرثانی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
-
سرگودھا ،ایک ہی خاندان کے سات افراد کے قتل میں 50 سالہ تاجر نے اپنی دونوں بیویوں کو بچوں سمیت موت کے گھاٹ اتار کر خودکشی کر لی
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد میں مزید 145گیس کنکشنزمنقطع،49لاکھ سے زائد کے جرمانے
-
سکول ٹیچر سے زیادتی کرنے والے ملزم کی چودہ سال سزا کالعدم قرار
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.