ملکی اداروں کو سیاسی یاغلام نہیں بلکہ خود مختار ہوناچاہیے۔چوہدری محمدسرور
ملکی ادارے جتنے مضبوط ہونگے پاکستان اتنازیادہ مضبوط ہوگا،مردم شماری کے متعلق سپریم کورٹ کاحکم خوش آئند ہے،پولیس کوغیرسیاسی کرکے ہی عوام کے جان ومال کے تحفظ کویقینی بنایاجاسکتا ہے۔وفدسے ملاقات میں گفتگو
ثنااللہ ناگرہ جمعہ 2 دسمبر 2016 17:15
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02دسمبر2016ء) :تحر یک انصاف کے مر کزی راہنماو سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ ملکی اداروں کو سیاسی یا غلام نہیں مکمل طور پر آزاد اور خود مختار ہونا چاہیے ،ملکی ادارے جتنے مضبوط ہوں گے پاکستان اتنا زیادہ مضبوط ہوگا،مردم شماری کے متعلق سپر یم کورٹ کا حکم خوش آئند ہے اب مر دم شماری میں مزید تاخیر نہیں ہونی چاہیے،ڈاکے اور فاقے عوام کیلئے عذاب بن چکے ہیں،پولیس کو غیر سیاسی کر کے ہی عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکتا ہے ۔
آج یہاں پارٹی کارکنوں کے وفو د سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ دنیا میں جہاں بھی ادارے سیاسی یا کسی کے غلام ہوتے ہیں وہاں ملک آگے جانے کی بجاے پیچھے جاتے ہیں عوام کو ناانصافی اور ظلم جیسے حالات کا سامنا کر نا پڑ تا ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بھی ضرورت اس بات کی ہے کہ پولیس سمیت تمام اداروں کو مکمل طور پر آزاد اور غیر سیاسی کردیا جائے کیونکہ اس سے ملک اور عوام کو در پیش مسائل کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا ورنہ ہر گزرتے دن میں قوم کے مسائل میں کمی کی بجائے اضافہ ہی ہوگا ۔
انہوں نے کہا کہ سپر یم کورٹ نے ملک میں مر دم شماری کے حوالے سے حکومت کو جو حکم دیا ہے وہ خوش آئند ہے حکومت کو بھی چاہیے کہ وہ اب کسی قسم کی مزید تاخیرکی بجائے ملک میں جلد ازجلد مر دم شماری کا آغاز کر یں کیونکہ مر دم شماری کے بعد ہی ملک کی آبادی اور عوام کو درپیش مسائل کے حوالے سے اصل حقائق سامنے آسکیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی. جام کمال خان
-
سعودی کمپنیوں کے نمائندے پاکستان میں توانائی ،ریفائنری ، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بات چیت کررہے ہیں.ڈاکٹر مصدق ملک
-
سعودی عرب کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات تجارتی، اقتصادی اور سرمایہ کاری روابط کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں.مصدق ملک
-
گندم درآمد کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کرتی ہے،پنجاب حکومت کا اس حوالے سے کوئی تعلق تھا نہ ہے.محسن نقوی
-
معیشت کے استحکام کے لئے غیر ملکی سرمایہ کاری ضروری ہے ‘سعودی سرمایہ کاروں کا دورہ پاکستان اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے.محمد اورنگزیب
-
مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ، تحریک انصاف کو 77 مزید نشستیں ملنے کا دعوٰی کر دیا گیا
-
پی ڈی ایم ٹو کا ایڈونچر پاکستان اور نسلوں کو تباہی کی طرف لے جارہا ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.