سکھر ، بچل شاہ کے مکین محمد عثمان جتوئی کا معصوم بچوں کے ہمراہ پریس کلب کے سامنے احتجاج

جمعہ 2 دسمبر 2016 20:34

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2016ء) سکھر کے علاقے بچل شاہ کے مکین محمد عثمان جتوئی نے اپنے معصوم بچوں محمد حنظلہ، صفان ، محمد حزیفہ ، انفال فاطمہ کے ہمراہ سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ میرے بچے علاقے میں قائم ڈیسنٹ پبلک اسکول میں زیر تعلیم ہیں گذشتہ روز میرے بیٹے حنظلہ کو آنکھ کے قریب چوٹ لگی جب میں نے اس سلسلے میں اسکول انتظامیہ کو شکایات کی تو انتظامیہ کا کہنا تھا کہ بچوں کو فرسٹ دینا ہماری ذمہ داری نہیں تاہم میں نے اپنے بچے کو طبی امداد دلائی آج صبح جب میرے چاروں بچے اسکول گئے تو انتظامیہ نے یہ کہہ کر انہیں کلاس میں بیٹھنے نہیں دیا کہ اسکول آج سے آپ کو تعلیم نہیں دیگا اپنا کہی اور بندوبست کر لوں انتظامیہ کی ہٹ دھرمی کا نوٹس لیا جائے اور میرے بچوں کا مستقبل بچایا جائے ۔

#

متعلقہ عنوان :