اے این ایف نے 14ارب 50کروڑ روپے مالیت کی 4.76 ٹن منشیات برآمد کرلی
ملک گیر کاروایئوں میں 7منشیات اسمگلر گرفتار، 3گاڑیاں ضبط
جمعہ 2 دسمبر 2016 20:56
(جاری ہے)
ابتدائی اطلاعات کے مطابق،مذکورہ منشیات کسی دیگر گروہ کے حوالے کئے جانے کے بعد نا معلوم منزل کی طرف روانہ کی جانی تھی۔
اے این ایف لاہورنے شیخوپورہ موٹروے ٹول پلازہ پر کاروائی کرتے ہوئے پشاور کے رہائشی اعجاز احمد، شریف خان، ذوہیب خان اورشیخوپورہ کے رہائشی ساون نامی 4ملزمان کے قبضے سے 3.6 کلو گرام چرس برآمد کر کے انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ دوسری کاروائی کے دوران اے این ایف لاہور نے طاہر نامی ملزم کے پیٹ سے ہیروئن بھرے 70 کیپسول برآمد کر کے اسے گرفتار کر لیا، کیپسولوں میں بھرے ہیروئن کا وزن 550 گرام تھا۔اے این ایف کراچی نے نیشنل ہائی وے ، بمبٹ، ضلع خیر پور کے قریب ایک موٹرسائیکل پر سوار محمد یونس نامی ملزم کے قبضے سے 20 کلو گرام چرس برآمد کر کے اسے گرفتار کر لیا۔دوسری کاروائی کے دوران اے این ایف کراچی نے ایک کورئیر کمپنی پر چھاپہ مار کر کینیڈا جانے والے پارسل سے 750 گرام ہیروئن برآمد کر لی، ہیروئن 2 تھرموس میں انتہائی مہارت سے چھپائی گئی تھی جو کہ ثوابی کے رہائشی ثناء اللہ نامی شخص کی طرف سے کینیڈا میں موجود نورا محمدی نامی شخص کے لئے بُک کروایا گیا تھا۔اے این ایف پشاور نے پشاور ائیرپورٹ سے راولپنڈی کے رہائشی حمزہ رازق کو پیٹ میں چھپائے گئے کیپسول کی بنا پر اسے ہسپتال میں داخل کر دیا گیا تاکہ برآمدگی ہو سکے۔ ملزم قطر ائر ویز کی پرواز نمبر QR-601ذریعہ شارجہ پراستہ دوبئی کیلئے روانہ ہو نا تھا۔ تمام مقدمات اے این ایف کے متعلقہ تھانوں میں درج کر لئے گئے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.