متحدہ عرب امارات کے ساتھ پاکستان کے تعلقات بڑی اہمیت کے حامل ہیں، دونوں ممالک مشترکہ مذہبی، تاریخی، جغرافیائی تعلقات میں جڑے ہوئے ہیں،اہم عالمی اور علاقائی ایشوز پر یکساں موقف رکھتے ہیں
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کامتحدہ عرب امارات کے قومی دن کے موقع پر عشائیہ سے خطاب
جمعہ 2 دسمبر 2016 22:58
(جاری ہے)
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ 2 دسمبر 1971ء کو متحدہ عرب امارات کے قیام کے بعد پاکستان نے سب سے پہلے اس کے ساتھ تعلقات قائم کئے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، تعلیم اور صحت سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات فروغ پا رہے ہیں۔ قبل ازیں متحدہ عرب امارات کے سفیر عیسیٰ عبداللہ الباشا النعیمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے اپنے وجود میں آنے کے بعد تمام شعبوں میں زبردست کامیابیاں حاصل کیں۔ انہوں نے متحدہ عرب امارات کے سابق حکمران شیخ زید بن سلطان النیہان کی بصیرت کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا جن کی کاوشوں سے متحدہ عرب امارات نے زندگی کے ہر شعبہ میں نمایاں ترقی کی۔ انہوں نے کہا کہ یو اے ای کی موجودہ حکومت اپنے عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے زبردست کامیابیاں حاصل کیں۔ سفیر نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کے خطہ کو اس وقت مسائل کا سامنا ہے اور متحدہ عرب امارات خطہ میں امن و استحکام کیلئے کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات پاکستان میں مختلف فلاحی منصوبوں کیلئے تعاون کر رہا ہے اور تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر، شاہرات کی تعمیر میں بھرپور تعاون فراہم کر رہا ہے۔ تقریب کے آغاز پر متحدہ عرب امارات کے 45ویں قومی دن پر کیک کاٹا گیا۔ اس موقع پر یو اے ای کی ترقی و خوشحالی سے متعلق دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صحت مند ماں ہی صحت مند معاشرے کی بنیاد رکھ سکتی ہے،خواجہ سلمان رفیق
-
ڈیجیٹل تبدیلی کیلئے حکومت، سول سوسائٹی، نجی شعبے اور تعلیمی اداروںمیں تعاون ضروری ہے۔شزہ فاطمہ
-
فرح گوگی کے شوہر کی ہائوسنگ سوسائٹی میں توڑ پھوڑ، فریقین سے جواب طلب
-
کے الیکٹرک نے 7 ماہ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 18 روپے 86 پیسے کا بڑا اضافہ کرنے کی درخواست دائر کردی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا سائرہ افضل تارڑ کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
لاہورپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، 3486 ملزمان گرفتار
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.