نفع بخش اور سومند ریسرچ پر توجہ دی جائے ، مشیر وزیر اعلی پنجاب

ہفتہ 3 دسمبر 2016 20:56

راولپنڈی۔03 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2016ء) مشیر وزیر اعلی پنجاب اور وائس چانسلرانفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی ڈاکٹر عمر سیف نے کہاہے کہ پاکستان میں نہ تو ٹیلنٹ کی کمی اور نہ ہی مواقع کی اور سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبہ میں جدت پر مبنی ، نفع بخش اور سود مند ریسرچ سے دنیا میں نمایاں مقام حاصل کیا جاسکتاہے ۔ انہوں نے کہاکہ دنیا کی صف اول کی امریکن یونیورسٹی ایم آئی ٹی یونیورسٹی سمیت دیگر اعلی پائے کے تعلیمی اداروں میں کوئی ایسی سہولیات نہیں ہیں جو پاکستان میں نہیں ہیں اور ملک کی نوجوان نسل بلاصلاحیت بھی ہے اور اس کو ساز گار ماحول بھی میسر ہے مگر ضرورت ہے کہ ملک میں جدید اور سودمند تحقیق کے کلچر کو فروغ دیا جائے جوکہ ترقی اور خوشحالی کا راستہ ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے ہائر ایجوکیشن کمشن میں 13ویں سالانہ فل برائیٹ اور ہمفری ایلمنائی کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مشیر وزیر اعلی پنجاب اور وائس چانسلرانفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی عمر سیف نے کہا کہ دنیا بھر میں ترقی کاذریعہ حکومیتں اور سیاست دان نہیں ہیں بلکہ ترقی کا سبب اعلی پائے کے تعلیمی ادارے ہی بنتے ہیں جہاں تحقیق کی روشنی سے ترقی کے راستو ں کو ڈھونڈھا جاتاہے ۔

انہوںنے کہاکہ لاہور میں قائم انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی ایک بہترین ادارہ ہے جس کا مقصد تحقیق کے کلچر کو فروغ دینا اور عملی اورنتیجہ خیز ریسرچ ہی سے تعلیم کے میدان میں نمایا ں کامیابیاں حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ نوجوان نسل کیلئے نوکریوں کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کیئے جا سکتے ہیں۔مشیر وزیر اعلی پنجاب اور وائس چانسلرانفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی عمر سیف نے کہا کہ ہائر ایجوکیشن کمشن کے بجٹ میں خاطر خواہ اضافہ کیا گیا ہے، اور ریسرچ کی بہترین سہولیات بھی میسرہیں جس سے ملک کی نوجوان نسل فائدہ اٹھا رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ دنیا بھر میں ہر سال سائنس کے میدان میں لاکھوں تحقیقی مقالے لکھے جاتے ہیں جو کہ مئوقر سائنسی جریدوں میں چھپتے ہیں مگر ضروری ہے کہ ایسی تحقیق کی جائے جو فائدہ مند ہو اور جس سے عام انسان کو سہولت میسر ہو۔مشیر وزیر اعلی پنجاب اور وائس چانسلرانفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی عمر سیف نے اس موقع پر حاضرین کو امریکہ کی صف اول کی یونیورسٹی ایم آئی ٹی میں اپنے تجربات کے متعلق آگاہ کیا اور حکومت پنجاب کے تعلیم کے شعبہ میں کئے گے انقلابی اقدامات کے بارے میں بھی بتایا۔

متعلقہ عنوان :