حج آرگنائزرایسوسی ایشن آف پاکستان کا بزنس مین پینل اور پاکستان بزنس گروپ کی حمایت کا اعلان
انشا اللہ 2017کاسورج بزنس مین پینل ا ورپاکستان بزنس گروپ الائنس کی کامیابی کی نوید لے کرطلوع ہوگا ،حاجی ثناء اللہ خان بزنس کمیونٹی جلد شعبدہ بازوں سے نجات حاصل کرکے ایف پی سی سی آئی میں حقیقی لیڈر شپ عبدالرحیم جانو کی قیادت میں سامنے لائے گی،میاں زاہد حسین ،عبدالرحیم جانو،حاجی یوسف،ثاقب فیاض مگوں،محسن عباس دھرسی
ہفتہ 3 دسمبر 2016 21:09
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہارسربراہ حج آرگنائزرایسوسی ایشن آف پاکستان حاجی یوسف نے بزنس مین پینل اورپاکستان بزنس گروپ الائنس کے اعزاز میں دیئے گئے عشایئے کے موقع پر کیا۔
اس موقع پروائس چیئرمین یاورعباس ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبران ندیم شریف ،محمد سعید ،محمد سلیم احمد ،زعیم احمد صدیقی ،بلال فصیح،منوراحمد،ایف پی سی سی آئی کے ای سی ممبر محمدخالد،جی بی ممبرمنوراحمداور ایسوسی ایشن کلاس سے نائب صدارت کے امید وار محسن عباس دھرسی نے شرکت کی۔ حج آرگنائزرایسوسی ایشن آف پاکستان کے سربراہ حاجی یوسف نے اپنی ایسوسی ایشن کے مسائل بیان کیئے اور بزنس مین پینل اورپاکستان بزنس گروپ کے صدارتی امیدوار عبدالرحیم جانو اور میاں انجم نثارکو بزنس کمیونٹی کا نمائندہ رہنما قرار دیتے ہوئے کہا کہ منتخب ہوکر عبدالرحیم جانو حج آرگنائزرایسوسی ایشن آف پاکستان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے انہوں نے ہمیشہ ایف پی سی سی آئی میں بغیر کسی عہدے کے بھی کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کیا ہے ۔ملک کے تاجر و صنعتکار ان کی قیادت پر اعتماد کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سال 2016تاجروں و صنعتکاروں کے لیے ایک وبال سے کم نہیں رہا۔انہوں نے کہا کہ ایس ایم منیر نے بزنس کمیونٹی کو اپنی جیب کی گھڑی سمجھ کر ان کے مفادات پر سودے بازی کی اور اپنا حکومتی عہدہ بچانے کے لیے حکومت کو بلیک میل کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پورے سال میں بزنس کمیونٹی کیلئے کچھ نہ کرنے والے گرگٹ کی طرح رنگ بدل کر مسائل کے حل کی نوید سنانے والے سن لیں کہ اب یو بی جی کو بزنس کمیونٹی کے ہاتھوں شکست سے کوئی نہیں بچا سکتا۔انہوں نے کہاکہ یو بی جی کی لیڈر شپ سمیت ایف پی سی سی آئی کی ناکامی میں صدر عبدالرئوف عالم کا کردارکم جبکہ ایس ایم منیر کا کردار زیادہ ہے ۔ کیونکہ ایف پی سی سی آئی کے موجودہ صدر کو ایس ایم منیرنے کٹھ پتلی بنا رکھا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ایف پی سی سی آئی نہ صرف بزنس کمیونٹی کے مسائل میں ناکامی کا سامنا کرناپڑا بلکہ اداروں کی طرف سے زیادتیوں پر بھی خاموش تماشائی بنی رہی ۔بزنس مین پینل اور پاکستان بزنس گروپ جوائنٹ کونسل کے چیئر مین میاں زاہد حسین ،صدارتی امیدوار عبدالرحیم جانو،سندھ ریجن کے چیئرمین ذکریا عثمان اور ثاقب فیاض مگوں نے بزنس مین پینل کی حمایت پرحج آرگنائزرایسوسی ایشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ تبدیلی کا عمل شروع ہوگیا ہے ۔بزنس کمیونٹی جلد شعبدہ بازوں سے نجات حاصل کرکے ایف پی سی سی آئی میں حقیقی لیڈر شپ عبدالرحیم جانو کی قیادت میں سامنے لائے گی جو نہ صرف مسائل کا ادارک رکھتے ہیں بلکہ مرد میدان کی طرح لڑنا اور مسائل کا حل بھی جانتے ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان: مارخور کے تحفظ کے عالمی دن پر علاقائی تعاون پر زور
-
وزیر اعظم کا متحدہ عرب امارات کا دورہ انتہائی کامیاب رہا ، جمام کمال
-
معیشت اور ایس آئی ایف سی ہماری لائف لائن اور ریڈ لائن ہیں، سیاسی شعبدہ باز محاذ آرائی میں آگے نکل چکے ہیں، ان سے پاکستان کی ترقی اور معاشی استحکام ہضم نہیں ہو رہا، عطاء اللہ تارڑ
-
کل رات کو ہم سب نے دیکھا کہ فرسودہ نظام کے بلڈوزر آئے،بیرسٹرگوہر
-
عامر لیاقت کے قتل کیس کا مقدمہ درج کرنے سے متعلق ماتحت عدالت کے فیصلے کے خلاف درخواست پر ایس ایچ او سے جواب طلب
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ کی زیرصدارت یو ایس ایف، اگنائٹ کی پالیسی کمیٹیوں کے علیحدہ علیحدہ اجلاس
-
سی ڈی اے نے نوٹسز جاری کرنے کے بعد انسداد تجاوزات کی کارروائی کی،اعظم نذیر تارڑ
-
ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے میں وزیر اعظم، ایس آئی ایف سی، آرمی چیف کی مشترکہ کاوشیں شامل ہیں، عطا تارڑ
-
مار خور ہمارے بھرپور قدرتی ورثے کی علامت ہے،وزیر اعظم شہباز شریف کا مارخور کے پہلے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
پاکستان کوجاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں مجموعی طور پر 7.142 ارب ڈالر کے غیرملکی قرضے و گرانٹس موصول
-
حکومت پنجاب کی ہدایت پر نان ،وروٹی کی نئی قیمتوں کا سرکاری نرخ نامہ جاری،100 گرام روٹی14 روپے نان20 روپے میں فروخت ہوں گے،ڈپٹی کمشنر ننکانہ
-
وزیر اعظم شہباز شریف کا متحدہ عرب امارات کا دورہ انتہائی کامیاب رہا ، بیرونی کمپنیوں کی پاکستان میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے ، جام کمال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.