اوباما ایران پر پابندیوں میں توسیع پر دستخط کر دیں گے ، واشنگٹن
اتوار 4 دسمبر 2016 10:30
واشنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2016ء) واشنگٹن میں وہائٹ ہاؤس نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ امریکی صدر باراک اوباما ایران پر مزید دس برس کے لیے پابندیوں کی توسیع سے متعلق قانون سازی کو منظور کر لیں گے جس کے بعد یہ باقاعدہ ایک قانون بن جائے گا۔
(جاری ہے)
صحافیوں کو یومیہ بریفنگ کے دوران وہائٹ ہاؤس ترجمان ایرک شولٹز کا کہنا تھا کہ " ہم سمجھتے ہیں کہ ایران پر پابندیوں کی توسیع کا قانون ضروری نہیں ہے تاہم ہمارا یہ بھی خیال ہے کہ یہ ایرانی (نیوکلیئر) معاہدے پر ہر گز اثر انداز نہیں ہوگا... میں توقع کرتا ہوں کہ صدر اس قانون سازی پر دستخط کر دیں گی"۔
ادھر ایرانی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ امریکی سینیٹ کی جانب سے ایران پر مزید دس برس کے لیے پابندیوں کی توسیع کی تائید ، تہران اور عالمی طاقتوں کے درماین 2015 میں طے پانے والے تاریخی نیوکلیئر معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی کے مطابق نیوکلیئر معاہدے پر عمل درامد کی نگرانی کی ذمے دار ایرانی کمیٹی کو اس امر سے آگاہ کیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.