گاجر کاروزانہ استعمال سرطان کی روک تھام کے لئے بھی مفید ثابت ہوتا ہے،چینی ماہرین صحت

اتوار 4 دسمبر 2016 12:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2016ء) چین کے ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ گاجر کاروزانہ استعمال بینائی تیز کرنے کے ساتھ کینسر کی روک تھام میں بھی مفید ثابت ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

بیجنگ یونیورسٹی کے ماہرین کی تحقیق کے مطابق گاجر میں وٹامن اے بھرپور تعداد میں پایا جاتا ہے، جو بینائی تیز کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے ۔ تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ گاجر کا روزانہ استعمال بڑی آنت ، پھیپھڑوں اورچھاتی کے سرطان جیسی خطرناک بیماریوں کے خدشے کو کم کرتا ہے۔