پنجاب یونیورسٹی ، چار امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری

اتوار 4 دسمبر 2016 15:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2016ء) پنجاب یونیورسٹی نے محمد وسیم قریشی ولد رضا محمد قریشی کوعربی کے مضمون میں ان کے’’الادب القرانی العربی فی باکستان( دراستہ و تحلیل) ‘‘ کے موضوع پر،محمود احمد ولد محمد یٰسین کوعربی کے مضمون میں ان کے’’تحقیق و دراستہ الخطوط’’شرح المراح فی التصریف --‘‘ للشیخ مھدی الحنفی الخوشابی ‘‘ کے موضوع پر،محمد افضل ولد عمر دین کوفارسی کے مضمون میں ان کے’’تصیح ’چہار شربت ‘ از محمد حسن قتیل با مقدمہ دربار رہ جایگا ہ نویسندہ درنثر نویسی و ارزیابی کتاب از نظر زبان و امحتویات ‘‘ کے موضوع پراوراسماء یونس دختر محمد یونس کوجیوگرافی کے مضمون میں ان کے’’لاہور میں عوام الناس کے فراہمی آب کے نظام کے مکانی نمونہ جات اور انکے انسانی صحت پر اثرات ‘‘ کے موضوع پر ،پی یچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :