جشن عیدمیلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر صوبائی سطح پر سیکیورٹی کے غیرمعمولی اقدامات کو یقینی بنایا جائے،آئی جی سندھ
اتوار 4 دسمبر 2016 18:10
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ 12ربیع الاول کے مرکزی جلوس کے روٹس, مرکزی اجتماع گاہ پر سیکیورٹی کے خصوصی اقدامات کے تحت بم ڈسپوزل اسکواڈ سے سوئپنگ, کلیئرنس, واچ ٹاورز کے قیام, منتخب کردہ بلند عمارتوں پر شارپ شوٹرز کی تعیناتیوں, ہر قسم کی پارکنگ کو مناسب فاصلوں پر رکھنے , پارکنگ لاٹس پر نگرانی رکھنے , انر آؤٹر کارڈن, ہیڈ اینڈ ٹیل پر پولیس کمانڈوز کو فرائض تفویض کرنے , ایڈوانس انٹیلی جینس کلیکشن وشیئرنگ کو مذید تقویت دینے , رینڈم اسنیپ چیکنگ, پیٹرولنگ, پکٹنگ وغیرہ کے امور کو ہر سطح پر انتہائی ٹھوس اور غیرمعمولی بنایا جائے ۔
انہوں نے کہا کہ تمام مساجد, امام بارگاہوں, مدارس, مزارات, درگاہوں وغیرہ پر سیکیورٹی مذید سخت کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر ایسے کھلے مقامات کہ جن پر اس خصوصی دن کی مناسبت سے نعتیہ محافل, وعظ, تقاریر, درس, بیان وغیرہ کا اہتمام کیا جارہا ہو تھانہ جات کے لحاظ سے جملہ سیکیورٹی اقدامات کو فول پروف بنایا جائے ۔آئی جی سندھ نے کہا کہ 12ربیع الاول حفاظتی منصوبے کے تحت مختلف علاقوں کو انتہائی حساس, حساس اور نارمل درجہ بندیوں میں تقسیم کیا جائے جبکہ مرکزی جلوسوں کی گذرگاہوں کو باقاعدہ فاصلوں کو پیش نظر رکھ کر سیکٹرز اور سب سیکٹرز میں تقسیم کیا جائے تاکہ بائی نیم سپروائزری ذمہ داریاں تفویض کرتے ہوئے سیکیورٹی کے مجموعی امور کو ٹھوس اور مربوط بنایا جاسکے ۔انہوں نے کہا کہ 12ربیع الاول سیکیورٹی پلان کے تحت پولیس ریزرو پلاٹونز, اینٹی رائٹس پلاٹونز کو بھی تیار اور الرٹ حالت میں رکھا جائے جبکہ ضلعوں کی سطح پر تمام پولیس کنٹرول رومز اور مرکزی کنٹرول روم کے مابین مضبوط روابط کے ساتھ ساتھ اطلاعات / احکامات /ہدایات کی بروقت شیئرنگ اور تعمیلی رپورٹس کا بھی وائرلیس اسٹاف کو پابند بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ سینٹرل پولیس آفس میں قائم مرکزی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سے مانیٹرنگ, نگرانی اور بعدازاں ضروری ہدایات پر عمل درآمد جیسے اقدامات کو 12ربیع الاول سیکیورٹی اقدامات کا حصہ بنایا جائے ۔آئی جی سندھ نے ٹریفک پولیس کو ہدایات جاری کیں کہ ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے اور شہریوں کو پریشانی سے بچانے کے لیئے 12ربیع الاول کی مناسبت سے خصوصی ٹریفک پلان ترتیب دیکر اسے نافذالعمل بنایا جائے اور اس حوالے سے تمام تر متبادل روٹس سے شہریوں کو آگاہ رکھنے اور ٹریفک پولیس کی ڈپلائمنٹ کے لیئے بھی تمام ضروری امور کو یقینی بنایا جائے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
میرٹ اور قابلیت کی بنیاد پر افسران کی تعیناتی، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف متحرک،خود انٹرویوز کئے
-
سفیرپاکستان فیصل نیاز ترمذی کا ابوظہبی میں جاری بین الاقوامی کتاب میلے کا دورہ
-
نوازشریف ، شہبازشریف ،بلاول سے کہتا ہوں اقتدار چھوڑو، آؤ ! اکٹھے عوام میں جاتے ہیں
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات
-
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد مارے گئے
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
عام انتخابات میں شب خون مارا گیا، الیکشن کمیشن کو پہلے سے فارم 47 لکھ کر دیئے گئے
-
جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے، اسد قیصر کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.