ایف سی آرز خاتمہ کے لیے مزید جرگے نہیں اب دھرنے ہوں گے،مشتاق احمد خان
فاٹا کے صوبہ میں انضمام کے لیے تین اور پانچ سال کی مدت نہیں مانتے،فوری اعلان کیا جائے،پشاور میں گرینڈ قبائلی جرگہ سے خطاب
اتوار 4 دسمبر 2016 19:51
(جاری ہے)
دوسرے مقررین میں مولانا وحید گل نائب امیر فاٹا،زرنور آفریدی نائب امیر فاٹا،ڈاکٹر منصف خان نائب امیر فاٹا،شاہ فیصل آفریدی خیبر ایجنسی،حکمت خان کرم ایجنسی،جے آئی یوتھ فاٹا کے صدر شاہجہاں آفریدی،سیف اللہ خان شمالی وزیرستان ،تاج محمد جنوبی وزیرستان، محمد اخلاق اور کزئی ،قاری عبدالمجید باجوڑ ایجنسی اور سعید خان مہمند ایجنسی نے بھی خطاب کیا۔
صوبائی امیر مشتاق احمد خان نے کہا کہ ہم نے ایف سی آر زکے خلاف جو آپریشن ضرب عضب شروع کر رکھا ہے، اسے آخری کامیابی تک پہنچائے بغیر آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔فاٹا کو فوری طور پر خیبر پختونخوا میں شامل کیا جائے۔بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں اور2018کے انتخابات میں صوبائی اسمبلی میں فاٹا کو نمائندگی دی جائے ۔انھوں نے کہا کہ فاٹا کی معیشت کی بحالی کے لیے ایک ہزار ارب روپے کے ترقیاتی پیکیج کا اعلان کیا جائے فاٹا میں پانچ سال سے محکمہ تعلیم میں بھرتی پر پابندی ختم کرکے سکولوں میں اساتذہ بھرتی کیے جائیں۔بے روزگاری کے خاتمہ کے لیے لیویز میں 30ہزار نوجوانوں کو بھرتی کیا جائے انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اور قبائل ایک جان دو قالب اور لازم و ملزوم ہیں۔مشتاق احمد خان نے کہا کہ قبائلیوں کے ساتھ ظلم کی انتہا یہ ہے کہ ایک کروڑ آبادی کو دستاویزات میں 48 لاکھ ظاہر کیا گیا ہے۔اتنی بڑی آبادی کے لیے کوئی یونیورسٹی نہیں ،میڈیکل کالج اور انجنئیرنگ کے ادارے نہیں۔کوئی ڈھنگ کا ہسپتال نہیں ۔سڑکوں سے محروم ہیں۔لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے یہاں کی زراعت تباہ ہو کر رہ گئی ہے ۔ٹیوب ویل بندپڑے ہیں۔انھوںنے کہا کہ جماعت اسلامی نے ظلم اور کالے قانون کے خلاف مسلسل تحریک چلائی۔ یہ قاضی حسین احمد مرحوم کا خواب تھا۔سراج الحق نے اسلام ا ٓباد میں اس کے خلاف آل پارٹی کانفرنس منعقد کیے۔یہ تمام قبائلیوں کا متفقہ فیصلہ ہے کہ وہ اس اجتماعی جیل کو مزید برداشت کرنے کے لے تیار نہیں ۔انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی قیادت میں تین رکنی کمیشن قائم کیا جس نے تمام ایجنسیوں کا دورہ کرکے قبائلی عوام سے مشورہ کے بعد متفقہ رپورٹ پیش کی جس میں چالیس ایف سی آرز ختم کرکے فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کی رپورٹ پیش کی۔مشتاق احمدخان نے کہا کہ سرتاج عزیز کمیشن کی رپورٹ کے مطابق فاٹا کے عوام پاکستان کے دوسرے حصوں سے ترقی کے میدان میں دو سو سال پیچھے ہیں۔یہاں پر خواتین کی شرح تعلیم تین فی صد ہے۔انھوں نے کہا فاٹا کے عوام کا سب سے بڑا ذریعہ معاش زراعت اور کان کنی ہے۔وہاں کے مخصوص حالات کی وجہ سے زراعت تباہ ہے۔ 30ہزار کانیں اورپانچ سو فیکٹریوں میں کام بند ہے۔ وہاں پر کوئی عدالت نہیں۔ لیبرلاز نہیں تعلیمی ادارے نہیں۔پچھلے پانچ سال کے دوران باڑہ کی حالات کی وجہ سی95فیصد لوگوں کا کاروبار تباہ ہو چکا ہے۔99فی صد لوگ مقروض ہیں۔ان کے گھر،دکانیں سڑکیں تباہ ہو چکی ہیں ۔118 ارب روپے کا نقصان ہو چکا ہے جبکہ اتحادی سپورٹ فنڈ کے نام سے ملنے والی14سوارب روپے امداد کا کوئی حساب نہیں۔انھوں نے کہا کہ فاٹا کے تمام مسائل کا واحد حل یہ ہے کہ فوری طور پر ایف سی آرز کا خاتمہ کیا جائے، بلدیاتی انتخابات کا اعلان کیا جائے، فاٹا کے خیبر پختونخوا میں فوری انضمام کا اعلان کیا جائے۔ہم تین اور پانچ سال کی مدت کو نہیںمانتے۔تاخیری حربے استعمال کرنے اور ریفرنڈم کی تجویز دینے والے قبائلی عوام کے بدخواہ ہیں۔ جن کو ایف سی آرز بہت پسند ہیں وہ ریفرنڈم کے بہانوں کے بجائے اپنے گھروں اور پارٹیوںمیں ایف سی آرز نافذ کریں۔انھوں نے کہا کہ فاٹا میں لوڈ شیدنگ کی وجہ سے ٹیوب ویل بندپڑے ہیں ۔ان کو شمسی توانائی سے منسلک کرکے فوری طور پر چالو کیے جائیں۔انھوں نے کہا کہ مزید جرگے نہیں کریں گے۔ اب دھرنے ہوں گے اور ظالموں کا گھیراو کیا جائے گا۔ہم امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی کال کا انتظار کریں گے اور ظالموں کے گریبانوں میں ہاتھ ڈالیں گے۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.