کیلی فورنیا ،ْ کنسرٹ کے دوران آتشزدگی کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ،ْ متعدد زخمی

اتوار 4 دسمبر 2016 20:40

کیلیفورنیا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2016ء) امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ایک کنسرٹ کے دوران آتشزدگی کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا کے علاقے اوکلینڈ میں ایک کنسرٹ کے دوران آرٹسٹ پرفارم کررہے تھے کہ اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے ہال کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ،ْحکام نے آتشزدگی کے نتیجے میں 9 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 40 تک پہنچ سکتی ہے کیونکہ کانسرٹ کے دوران تقریبا 100 افراد وہاں موجود تھے۔

پولیس کے مطابق کانسرٹ میں 6 فنکارپرفارم کررہے تھے کہ اچانک آگ لگی تاہم تاحال آگ لگنے کی اصل وجہ معلوم نہیں ہوسکی ،ْآگ پر قابوپانے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ر ہیں۔

متعلقہ عنوان :