کراچی: نجی ہوٹل میں آگ لگنے سے ہلاکتوں کی تعداد 11 ہوگئی
فہد شبیر پیر 5 دسمبر 2016 09:18
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔5دسمبر۔2016ء)کراچی میں جناح اسپتال کے ساتھ ہی واقع ہوٹل کی چھٹی منزل پر آگ لگنے کے باعث جھلسنے اور دم گھٹنے سے 11 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ 30 سے زائد افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا جنہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے وقت ہوٹل میں غیر ملکی بھی موجود تھے۔ کراچی میں شاہراہ فیصل پر جناح اسپتال کے ساتھ ہی واقع ہوٹل میں رات گئے آگ لگ گئی۔
فائر بریگیڈ کی تین فائر ٹینڈرز نے دو گھنٹے سے زائد وقت میں آگ پر قابو پالیا، تاہم شدید دھویں کے باعث متعدد افراد کی حالت غیر ہوگئی۔ عمارت میں پھنسے لوگوں کو صرف ایک اسنارکل کی مدد سے نکالا جاتا رہا۔ کئی افراد نے کمبل اور چادر کی مدد سے اترنے کی کوشش کی جنہیں انتظامیہ نے روک دیا۔(جاری ہے)
ہوٹل میں موجود عوام نے شکایت کی کہ ریسکیو کا عمل بہت سست ہے جس کے باعث عوام کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
ایس ایس پی ساؤتھ ثاقب اسماعیل میمن اور میئر کراچی وسیم اختر بھی ریسکیو کارروائیوں کا جائزہ لینے کے لئے پہنچے۔ میئر کراچی وسیم اختر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آگ لگنے کی وجوہات کے بارے میں فی الحال کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ جناح اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ دھویں سے دم گھٹنے اور جھلسنے سے 4 خواتین سمیت 11 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 30 سے زائد افراد کو حالت خراب ہونے کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے وقت متعدد غیر ملکی بھی ہوٹل میں موجود تھے۔ ہوٹل انتظامیہ اور ریسکیو حکام نے ہوٹل میں موجود دھویں کو نکالنے کے بعد لوگوں کو بھی بحفاظت باہر نکال دیا گیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
ایشیا اور بحرالکاہل کے خطہ میں معمر افراد کوکم پنشن ،صحت ، سماجی تنہائی اور ضروری خدمات تک محدود رسائی جیسے اہم چیلنجوں کا سامنا ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
غیر قانونی بھرتیوں کا کیس، سابق وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی و دیگر فرد جرم عائد کرنے کیلئے طلب
-
75 ہزار سال قبل وفات پانے والی خاتون کا چہرہ تیار
-
پنجاب میں امریکی سرمایہ کاری کیلئے محفوظ ماحول فراہم کریں گے‘ مریم نواز شریف
-
جنرل اسمبلی فلسطینیوں کی آزاد مملکت کی منظوری کے لیے سکیورٹی کونسل پر دبائو ڈالے،پاکستان
-
موٹروے پولیس کے ساتھ تلخ کلامی کرنے والی کار سوار خواتین کے خلاف مقدمہ درج
-
جدید رنگ تبدیل کرنے والے ڈیزائن اور 80W FlashCharge کے ساتھ ویوو Y100 پاکستان میں متعارف کروا دیا گیا
-
جرمنی میں اسلامی قانون کے حامیوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
-
معاشی بحران دن بہ دن سنگین ہوتا جا رہاہے،اعظم نذیر تارڑ
-
کسی غیر ملکی حکومت یا ملٹری کو اڈے فراہم نہیں کریں گے، دفتر خارجہ
-
پاکستان میں عسکریت پسندوں کے حملے، اپریل میں ستر ہلاکتیں
-
نیا قرض پروگرام، آئی ایم ایف کا پنشن پر ٹیکس اور ادائیگی کی مدت کم کرنے کا مطالبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.