متحدہ عرب امارات :اب ڈرائیونگ لائسینس کی مدت ختم ہونے کے بعد نیا ڈرائیونگ لائسینس ایک گھنٹے سے بھی کم مدت میں حاصل کریں۔
پیر 5 دسمبر 2016 13:49
متحدہ عرب امارات۔(اردو پوائنٹ، تازہ ترین اخبار، 05دسمبر، 2016) متحدہ عرب امارات میں ڈرائیونگ لائسینس کی مدت دس سال کی ہوتی ہے جس کے بعد نیاڈرائیونگ لائسینس حاصل کرنا پڑتا ہے۔اس نئے ڈرائیونگ لائسینس کے لیے آپ کسی بھی متحدہ عرب امارات کے روڈز اینڈ ٹرانسپورٹیشن اتھارٹی کے دفتر جا کر اپنا نیا ڈرائیونگ لائسینس ایک گھنٹے سے بھی کم مدت میں حاصل کر سکتے ہیں۔
جس کے لیے آپ کو ایک درخواست جمع کروانی پڑتی ہے ۔ جس کے بعد آر۔ ٹی ۔اے آپکی آنکھوں کا معائنہ کرتے ہوئے آپکو ایک سرٹیفکیٹ جاری کرتا ہے ۔(جاری ہے)
اس سرٹیفکیٹ کے ساتھ اماراتی شناختی کارڈ، پرانا ڈرائیونگ لائسینس،پاسپورٹ پر موجود اماراتی ویزہ کی کاپی اور دو تصاویر کے ساتھ ساتھ 110درہم فیس جمع کرواتے ہیں ۔ جس کے بعد آپکو نیا ڈرائیونگ لائسینس جاری کر دیا جاتا ہے۔
تاہم بڑی گاڑیاں چلانے والوں کو اپنی کمپنی کی جانب سے ایک اجازت نامہ بھی جاری کروانا پڑتا ہے۔ آر ۔ٹی ۔اے ۔ کی جانب سے اگر کوئی جرمانہ ادا نہیں کیا گیا تو وہ اسی وقت آپکو ادا کر نا پڑے گا ۔ بصورت دیگر آپکو لائسینس جاری نہیں کیا جائیگا۔ واضح رہے کہ یہ تما م کاغذات آن لائن بھی جمع کروانے کی سہولت آر۔ ٹی ۔اے۔ کی جانب سے دی گئی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.