عمان:عمان میں مخصوص ملازمتوں کے حصول کے لیے نئے ویزوں کی پابندی میں توسیع کر دی گئی ۔
پیر 5 دسمبر 2016 15:42
مسقط۔(اردو پوائنٹ، تازہ ترین اخبار، 05دسمبر، 2016)عمان میں کام کرنے والے غیر ملکیوں کے لیے مخصوص ملازمتوں کے حصو ل میں لگائی گئی ویزوں کی پابندی میں مزید 6ماہ کی توسیع کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق یہ پابندی وزارت برائے افرادی قوت کے وزیر شیخ عبداللہ بن النصر بقری کی جانب سے لگا ئی گئی ۔
(جاری ہے)
اس لگائی جانے والی پابندی میں وزارت برائے افرادی قوت کی جانب سے ایک اعلامیے میں ان مخصوص پیشوں کی وضاحت کرتے ہوئے یہ کہا گیا کہ صفائی کرنے والے ، اونٹوں کو چارہ ڈالنے والے،تعمیراتی کام کرنے والے اور اشیاء کی فروخت کرنے والے سیل مین یکم دسمبر 2016سے آئندہ چھ ماہ تک نیا ویزہ حاصل نہیں کر سکیں گے۔
تاہم اس اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا کہ سال 2017سے غیر ملکیوں کی ریکروٹمنٹ تعمیراتی کام ، ایلومینیم کی ورکشاپس، لوہے اور اینٹوں کو بنانے کے لیے نہیں کی جائیگی ۔علاوہ ازیں یہ بھی کہا گیا کہ یہ تمام اصول و ضوابط گریڈ Aوالی کمپنیوں پر لاگو نہیں ہوں گے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
امیت شاہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دہلی پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.