آرمی چیف نے چار خطرناک دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی
سزا یافتہ دہشت گرد بیگناہ شہریوں، قانون نافذ کرنیوالے اداروں ،ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں کے قتل سمیت دہشت گردی کی سنگین وارداتوں میں ملوث تھے،ایس ایس پی چودھری محمد اسلم کو قتل ، ایس ایس پی فاروق اعوان کو زخمی کیا،آئی ایس پی آر دہشت گرد جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ ، سی آئی ڈی بلڈنگ کراچی، آئی ایس آئی آفس سکھر اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے قافلے پر حملوں اور منصوبہ بندی میں شامل تھے
پیر 5 دسمبر 2016 18:14
(جاری ہے)
مذکورہ دہشت گردوں کے قبضے سے آتشین اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔ چاروں دہشت گردوں کیخلاف فوجی عدالتوں میں مقدمات چلائے گئے۔ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق تین دہشت گرد عطاء الرحمن ولد فقیر محمد، محمد صابر ولد الف گل اور محمد فاروق بھٹی ولد محمد اسحاق کالعدم تنظیموں کے رکن تھے اور بیگناہ شہریوں، قانون نافذ کرنیوالے اداروں اور آئی ایس آئی کے اہلکاروں ، جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر حملوں میں ملوث تھے اس کے نتیجے میں ایس ایس پی چودھری محمد اسلم سمیت 58 افراد جاں بحق ہوئے ان حملوں کے نتیجے میں ایس ایس پی فاروق اعوان سمیت 226 افراد زخمی بھی ہوئے۔
سزا پانیوالے دہشت گردوں نے مجسٹریٹ اور ٹرائل کورٹ کے سامنے اپنے جرائم کا اعتراف کیا اور انہیں موت کی سزا سنائی گئی۔ چوتھا دہشت گرد گل زریں ولد گل شریف بھی کالعدم تنظیم کا رکن تھا وہ پولیس اہلکاروں پر حملے میں ملوث تھا جس کے نتیجے میں پولیس کانسٹیبل سرتاج ، پولیس کانسٹیبل احمد خان جاں بحق اور دس دیگر زخمی ہوئے مجرم کے قبضے سے آتشین اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا اس نے مجسٹریٹ اور ٹرائل کورٹ کے سامنے اپنے جرائم کا اعتراف کیا اور اسے بھی موت کی سزا سنائی گئی۔ آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے فوجی عدالت سے چاروں دہشت گردوں کو سنائی گئی سزائے موت کی توثیق کردی ہے ذرائع کے مطابق آرمی چیف کی توثیق کے بعد دہشت گردوں کو کسی بھی وقت پھانسی دی جاسکتی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ایرانی تیل کی سمگلنگ میں کئی موجودہ اور سابق وزراء اور سیاستدانوں کے ملوث ہونے کا انکشاف
-
رفح میں اسرائیلی کارروائی سے وسیع پیمانے پر ہلاکتوں کا خدشہ، اوچا
-
ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 25 فیصد سے نیچے آ گئی
-
کیا پرندے ایک ہی گھونسلہ دوبارہ استعمال کرتے ہیں؟
-
رفح آپریشن لاکھوں فلسطینیوں کی زندگیوں کے لیے خطرہ ہو گا، اقوام متحدہ
-
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستانی مندوب کی مسلمانوں، عیسائیوں اور کشمیریوں کے خلاف بھارتی مظالم کی مذمت ، جبر کے خاتمے پر زور
-
صدرمملکت آصف علی زرداری کی چاند پرپاکستان کے پہلے سیٹلائٹ مشن کی کامیاب لانچنگ پرمبارکباد
-
بلوچستان: بم دھماکے میں پریس کلب کے مقامی صدر سمیت تین افراد ہلاک
-
پاکستان سے حج فلائٹ آپریشن 9 مئی تا 9 جون جاری رہے گا
-
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت اجلاس، ٹیکس کے حوالہ سے زیر التوا قانونی مقدمات کو فعال طور پر آگے بڑھانے کے لئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کا فیصلہ
-
وفاقی وزیر داخلہ خضدار میں دھماکے کی مذمت ، خضدار پریس کلب کے صدر محمد صدیق مینگل کی شہادت پر صدمے کا اظہار
-
وزیراعظم کی گندم خریداری سے متعلق ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.