ایبٹ آباد میں ووٹرز کے قومی دن کی مناسبت سے خصوصی آگاہی پروگرام اور واک
بدھ 7 دسمبر 2016 22:03
(جاری ہے)
پروگرام کی میزبان مس رفیعہ ناز تھیں جبکہ شرکاء میں مختلف سکولوں کی پرنسپل اور سٹاف کے ساتھ ساتھ میزبان سکول کے طلباء اور گرلز کمپری ہنسو سکول کی طالبات شامل تھیں۔ اس موقع پر ریجنل الیکشن کمشنر عبدالحفیظ نے خطاب میں کہا کہ ترقی یافتہ ممالک میں ووٹ کی شرح 90 فیصد جبکہ ہمارے ہاں 40 تا 50 فیصد ہے جس کے سدباب کیلئے الیکشن کمشن کی جانب سے ایک ماہ پہلے نئے ووٹوں کے اندراج اور ووٹروں کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہمی سے متعلق خصوصی اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جن کے تحت عوامی شراکت اور آگاہی کیلئے ڈسٹرکٹ ووٹر ایجوکیشن کمیٹی جبکہ خصوصی افراد عورتوں اور 18 سال عمر کے حامل نئے ووٹروں کیلئے انتخابی گروپ کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ 2013ء کے دوران آگاہی مہم اور کمیٹیوں کے قیام جیسے کامیاب تجربات کے بھرپور نتائج کے نتیجہ میں ووٹ ڈالنے کی شرح میں 10 تا 15 فیصد اضافہ سامنے آیا اور ووٹوں کی شرح 40 فیصد سے بڑھ کر 55 فیصد تک پہنچی جبکہ پورے ملک میں یہ شرح 51 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی اسی لئے آئندہ انتخابات کیلئے بھی انہی اقدامات پر دوبارہ عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے 18 سال عمر کو پہنچنے والے تمام افراد کو ترغیب دی کہ وہ شناختی کارڈ بنوا کر اپنا ووٹ درج کروائیں اور ایک جمہوری معاشرے کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے پروگرام کے دوران سامنے آنے والی شکایات ہیڈ آفس پہنچانے اور حل تلاش کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی۔ اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی مس آمنہ سردار کی جانب سے خصوصی پیغام پڑھ کر سنایا گیا جس میں خیبر پختونخوا اسمبلی میں خواجہ سرائوں کو ووٹ کا حق دیئے جانے پر قرارداد کی مشترکہ منظوری سے حاضرین کو آگاہ کیا گیا۔ تحصیل ناظم اسحاق سلیمانی نے ووٹروں کی تعلیم کی اہمیت اجاگر کی جبکہ تحصیل نائب ناظم سردار شجاع احمد نے ووٹ کے استعمال میں عصبیتوں کے خاتمہ کو ضروری قرار دینے کے علاوہ ووٹر فہرستوں میں موجود خامیوں کی نشاندہی کا ذکر بھی کیا۔ ایڈٖیشنل ڈپٹی کمشنر عباس علی شاہ نے اپنی تقریر میں کہا کہ ووٹ تلوار اور گولی کے بجائے حکومتوں کی تبدیلی کا ایک مہذب ذریعہ ہے۔ انہوں نے ووٹروں میں شعور و آگاہی پھیلائے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر قاضی تجمل حسین نے اپنی تقریر میںکہا کہ ووٹ کی طاقت سے عوام اپنے لیے صحیح نمائندوں کا انتخاب کر سکتے ہیں انہوں نے محکمہ تعلیم کی جانب سے پہلے کی طرح اب بھی الیکشن کمشن مقاصد کے حصول میں پورے تعاون کا یقین دلایا۔ ماہر تعلیم مس اشبر جدون نے ووٹ کی مذہبی ذمہ داری کی اہمیت اجاگر کی اور ووٹ کے مثبت استعمال کے ساتھ ساتھ منفی پہلوؤں کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیا ۔ خصوصی افراد کی نمائندگی کرنے والے پروفیسر تجمل دانش نے کہا کہ خصوصی افراد کیلئے بائیو میٹرک یا کوئی اور نظام متعارف کروا کے ووٹوں کی شرح میں 18فی صد تک اضافہ ممکن بنایا جا سکتا۔ مدنی اعجاز نے ووٹ کی ضرورت اور اہمیت اقوام متحدہ کے قوانین کے ذریعے واضح کی اور ووٹر کو حاصل اختیار کی وضاحت کے ساتھ ساتھ ماضی میں ہونے والے انتخابات کا مختصر خاکہ پیش کیا اور صوبہ سرحد کو پاکستان میں شامل کروانے میں اہل ہزارہ کے کردار کا ذکر بھی کیا۔ اس سے پہلے طلباء و طالبات نے ’’میرا ووٹ پاکستان کا مستقبل‘‘ ، ’’میرا ووٹ میری طاقت‘‘ اور ووٹ کی اہمیت سے متعلق تقاریر کیں۔ پروگرام کے اختتام پر ایک واک کا اہتمام کیا گیا جس کی پروگرام مقررین نے خصوصی بینر اٹھا کرقیادت کی۔ واک نمبر 3 گورنمنٹ ہائی سکول سے شروع ہو کر فوارہ چوک پر ختم ہوئی جس میں سکول کے طلبہ اورکئی دیگر شرکاء بھی شامل تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.