ووٹ ایک قومی فریضہ ہے،7دسمبر کو ووٹرز کا قومی دن منانے کا مقصد عوام میں اپنے ووٹ کی اہمیت اور اس کے صحیح استعمال کے بارے میں شعور اجاگر کرنا ہے،
ممبر الیکشن کمیشن جسٹس (ر) شکیل بلوچ کاکوئٹہ میں تقریب سے خطاب
بدھ 7 دسمبر 2016 22:26
(جاری ہے)
تقریب میں صوبائی الیکشن کمشنر سید سلطان با یزید ، شگفتہ اقبال، شازیہ لانگو اور جہاں آراء تبسم سمیت مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات بھی موجود تھے۔ جسٹس (ر) شکیل بلوچ نے کہا کہ بلوچستان میں خواتین ووٹرز کی تعداد مرد ووٹرز کے مقابلے میں پانچ لاکھ کم ہے اس لیے نا گزیر ہے کہ خواتین ووٹرز کی تعداد میں اضافے کیلئے سول سوسائٹی اور میڈیا اپنا بھر پور کردار ادا کرتے ہوئے خواتین میں ووٹ کی اہمیت کے متعلق شعور کو اجاگر کریں انہوں نے کہا کہ ووٹ محض ایک کاغذ کی پرچی نہیں بلکہ ایک امانت ہے اور ووٹ کے نتیجے میں ہی جمہوری نظام کو تقویت ملتی ہے انہوں نے کہا کہ فیڈرل الیکشن اکیڈمی کے قیام اور اس میں آفیسران اور سٹاف کی ٹریننگ سے انتخابی عمل میں مزید بہتری آئے گی جبکہ الیکشن کمیشن انتخابی نظام میں جدید ٹیکنالوجی اور الیکٹرانک مشین کے استعمال کیلئے ٹھوس منصوبہ بندی کرر ہی ہے ۔
جسٹس (ر) شکیل بلوچ نے کہا ہے کہ 7دسمبر کو ووٹرز کا قومی دن منانے کا مقصد عوام کو اپنی ووٹ کی اہمیت اور اس کے صحیح استعمال کے بارے میں شعور اجاگر کرنا ہے کیونکہ رائے دہندگان کو آگاہی و شعور دینے سے ہی ہم ٹرن آئوٹ میں اضافہ کر سکتے ہیں تقریب کے اختتام پر قومی ترانہ پڑھنے اور تقاریر کرنے والے طلباء و طالبات کو ٹرافیاں اور کیش پرائز سے نوازا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
سکول ٹیچر سے زیادتی کرنے والے ملزم کی چودہ سال سزا کالعدم قرار
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.