محکمہ معدنی ترقی کو باوقار محکمے کے طور پر سامنے لانا ہے اور اس سلسلے میں مصلحت و غفلت قبول نہیں، صوبائی وزیر معدنی ترقی
کان کنوں کی طبی سہولت و حفاظت کیلئے مائنز سیفٹی ایکٹ بنانے پر جلد کام شروع ہوگا۔انیسہ زیب طاہر خیلی
بدھ 7 دسمبر 2016 23:21
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز اپنے دفتر پشاور میں محکمہ معدنیات کی مجموعی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میںسیکرٹری معدنی ترقی سید عبدالجبار شاہ،ایڈیشنل سیکرٹری نوشین اعظم،ڈی جی معدنیات فضل واحد،چیف انسپکٹر مائنز فضل رازق،چیف کمشنر مائنز زیارت خان اور محکمہ کے دیگر افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں ادنیٰ معدنیات اور ان کی نیلامی کے طریقہ کار،ایکسائز ڈیوٹی،معدنیات رائلٹی اور ادنی معدنیات کے مختلف بلاکس کی تفصیلات سے متعلق امور زیر بحث آئے۔اس موقع پر صوبائی وزیر نے محکمہ کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ہدایت کی کہ آئندہ اجلاس میں ادنیٰ معدنیات کی موجودہ پوزیشن،بنائے گئے بلاکس کی تفصیلات،نیلامی کے طریقہ کار،ایکسائز ڈیوٹی اور معدنی رائلٹی سے متعلق اعداد و شمار پر مبنی جامع پریزینٹیشن انہیں فراہم کی جائے جبکہ اس حوالے سے ان نیلامیوں کے اخباری اشتہارات اور دوبارہ تصحیح اشتہارات کا ریکارڈ بھی انہوں نے طلب کیا۔انہوں نے کہا کہ ادنیٰ معدنیات کے تمام بلاکس کا تمام پہلوئوں سے مکمل ریکارڈ اور ان کے تصویری ثبوت بھی آئندہ اجلاس میں فراہم کئے جائیں۔صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ آئندہ اجلاس میں علاقائی اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے۔اجلاس میں کان کنی کے حوالے سے سیفٹی انتظامات اور اس ضمن میں مائنز اونرز کو دئیے گئے قانونی نوٹسز کے بارے میں بھی صوبائی وزیر کو آگاہ کیاگیا جبکہ جن ڈویژنز میں معدنی رائلٹی اور ایکسائز ڈیوٹی کی نیلامیاں ہوئیں ہیں انکے بارے میں بھی غور و خوض ہوا۔مزید قومی خبریں
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.