گھریلو پیما نے پر سبزیوں کی کا شت کیلئے ایک تا پانچ مرلہ جگہ در کار ہوتی ہے،زرعی ماہرین

جمعرات 8 دسمبر 2016 16:18

سلانوالی۔8 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2016ء) زرعی ماہرین کے مطابق گھریلو پیما نے پر سبزیوں کی کا شت کیلئے عام طور پر ایک تا پانچ مرلہ جگہ در کار ہوتی ہے اور ایک اوسط درجے کے خاندا ن کی سبزیوں کی ضروریات پوری کرنے کیلئے 3مرلہ جگہ کافی ہوتی ہے ،اگر گھروں میں زمین موجود نہ تو اس مقصد کیلئے مٹھی کے بنے ہو ئے گملے پلاسٹک کے ٹپ ٹوکریاں لکڑی کے کریٹ پلاسٹک شاپر کھاد والے تھیلے پلاسٹک اور لوہے کے ڈرم اور پرانے ٹائر استعما ل کیے جاسکتے ہیں ،ان کنٹینرز کو مٹی گلی سڑ ی گوبر کی کھاد اور بھل کی یکسان مقدار والے آمیزہ سے بھر لیاجاتا ہے، زرعی ماہرین سبزیاں کا شت کارو ں کو سفارش کرتے ہیں کہ وہ سبزیوں کی در پا فراہمی کیلئے سبزیوں کی بوائی 8سے 10دن کے وقفہ سے کریں بوائی کرتے وقت اس بات کا خیا ل رکھیں ۔

متعلقہ عنوان :