قومی باکسر محمد وسیم نے کوریا کی جانب سے شہریت کی پیش کش ٹھکرا دی
جمعہ 9 دسمبر 2016 14:25
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار9دسمبر۔2016ء ) ڈبلیو بی سی سلور فلائی ویٹ چیمپئن باکسر محمد وسیم نے کورین شہریت کی پیش کش ٹھکرا دی۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے باکسر محمد وسیم کا کہنا تھا کہ باکسنگ کا کھیل بہت مہنگا ہے جس کیلئے سپانسرز درکار ہوتے ہیں ،انہیں پیسوں کی نہیں بلکہ پروموٹرز کی ضرورت ہے ۔محمد وسیم نے حکومت پاکستان کی جانب سے بار بار یقین دہانیوں کے باوجود تعاون نہ کرنے پر گلہ کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کامن ویلتھ گیمزاور ایشین گیمز سمیت کئی میڈلز جیتے لیکن حکومت کی جانب سے مجھے کسی بھی فائٹ کے لیے سپانسر نہیں کیا گیااور نہ ہی حکومت نے اب تک اپنے کسی وعدے پر عمل کیا ۔
امریکا جانے سے قبل ہر طرف سے مجھ سے رابطہ کیا لیکن کسی طرف سے کوئی مدد نہیں کی گئی ۔(جاری ہے)
محمد وسیم نے انکشاف کیا کہ انہوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری سے 4 مرتبہ ملاقات کی لیکن بلوچستان حکومت کی جانب سے بھی سپانسر کے لیے ا ن سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا، انہوں نے امریکا میں ڈبلیو بی سی ٹائٹل اپنے بل بوتے پر جیتا اور اس موقع پر انہیں صرف کورین سپانسر نے سپورٹ کیا تھا ۔
پاکستانی باکسر کا مزید کہنا تھا کہ اب وہ دنیا کے بہترین باکسرز کو چیلنج کرنے جارہے ہیں اور اسی سلسلے میں اگلے سال مارچ میں ان کی ورلڈ ٹائٹل کے لیے فائٹ ہوگی جس کے لیے انہیں سپانسرز کی ضرورت ہے ۔دنیا میں پاکستان کا نام اونچا کرنے والے باکسر نے انکشاف کیا کہ جنوبی کوریا کی جانب سے انہیں شہریت کی پیش کش کی گئی تھی لیکن وہ اپنا وطن نہیں چھوڑیں گے ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.