سہ روزہ میچ، پاکستان نے دوسری اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بنا لئے، 218 رنز کی برتری حاصل
جمعہ 9 دسمبر 2016 16:17
کیرنز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2016ء) سہ روزہ پریکٹس میچ کے دوسرے روز پاکستان نے دوسری اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بنا لئے اور اسے 218 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے، اظہر علی 44 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ ہیں۔ اس سے قبل کرکٹ آسٹریلیا الیون اپنی پہلی اننگز میں 94 رنز خسارے کے ساتھ 114 رنز پر آئوٹ ہوگئی، محمد عامر، راحت علی اور وہاب ریاض نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔
تفصیلات کے مطابق کیرنز میں جاری تین روزہ ٹور میچ کے دوسرے روز کرکٹ آسٹریلیا الیون نے اپنی پہلی نامکمل اننگز تین رنز 4 کھلاڑی آئوٹ پر دوبارہ شروع کی تو پوری ٹیم 94 رنز خسارے کے ساتھ 114 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، جیک ونٹر 39 ، میتھیو شارٹ 27 اور کیمرون ویلنٹی 21 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔(جاری ہے)
محمد عامر، وہاب ریاض اور راحت علی نے شاندار بائولنگ کا مظاہرہ کیا اور بالترتیب تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان نے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر اپنی دوسری اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بنا لئے اور اسے 218 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ اظہر علی 44 اور سرفراز احمد 4 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ ہیں۔ سمیع اسلم 12 ، بابر اعظم 22 ، یونس خان 7 ، کپتان مصباح الحق صفر اور اسد شفیق 27 رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔ سٹیکٹی نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی کٹ کی رونمائی کر دی گئی
-
چیمپئنز ٹرافی 2025ء: بھارتی بورڈ نے ٹیم کا دورہ پاکستان مودی سرکار کی اجازت سے مشروط کردیا
-
بابر اعظم نے زمان خان کو ٹی ٹونٹی سکواڈ سے باہر کرنے پر عجیب و غریب وضاحت دے دی
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری، منگل کو واحد میچ میں کرسٹل پیلس اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی
-
تمام توجہ عالمی کپ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ جیتنے پر مرکوز ہے، ٹرافی لے کر آئیں گے،بابر اعظم
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کی ذمے داریاں سنبھالنے سے قبل ہی گیری کرسٹن کو بری خبر سنا دی گئی
-
جو تکلیف دے وہ محبت نہیں ہوتی: ثانیہ مرزا کی معنی خیز انسٹا اسٹوری
-
ارجنٹائن کے لیجنڈری فٹبال کوچ سیسار لوئیس مینوٹی چل بسے
-
رونالڈو نے مدرز ڈے پر اپنی والدہ ماریہ ڈیلورس اور پارٹنر جارجینا روڈریگز کیلئے محبت بھرا پیغام شیئر کر دیا
-
ویسٹ انڈیز کیخلاف یکطرفہ نہیں ہارے، پلیئرز کے حوصلے بلند ہیں: فاطمہ ثنا
-
ذاتی نہیں سب کی مشاورت سے فیصلے ہوئے ہیں،کپتان بابراعظم
-
ہماری توجہ ورلڈکپ جیتنے پر مرکوز ، ٹرافی ہم ہی لائیں گے: بابر اعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.