بہاو پورمتحدہ محاذ بحالی صوبہ بہاول پور کے مرکزی سیکرٹریٹ میں تقریب کا انعقاد
بہاو ل پور صوبہ کی بحالی کا مطالبہ عو ام کا آئینی حق ہے ،حصول کے لیے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا، محمد علی درانی کا خطاب
جمعہ 9 دسمبر 2016 21:27
(جاری ہے)
بہاول پور صوبہ بحالی کے حوالہ سے صوبائی اسمبلی میں قرار داد میں منظور ہوچکی ہے جسے ضائع ہونے نہیں دیا جائے گا۔
مسلم لیگ اگر آئندہ انتخابات میں کامیابی کی متمنی ہے تو اسے بہاول پور کے عوام کی خواہشات کا احترا م کرتے ہوئے فی الفور بہاول پور صوبہ بحال کرنا ہوگا۔متحدہ محاذ بہاول پو ر کے سرپرستِ ا علیٰ حبیب اللہ بھٹہ نے کہا کہ تحریک بہاول پور دراصل پاکستان بچانے کی تحریک ہے۔صوبہ بہاول پور کے بحال ہونے سے ملک سے لسانی اور صوبائی تعصبات کا خاتمہ ہوگااور پاکستان مزید مستحکم ہوگا ۔صدر خواتین ونگ مسز آسیہ کامل نے کہا کہ کسی بھی تحریک کی کامیابی میں خواتین ہر اول دستے کا کردار ادا کرتی ہیں۔خطہ بہاول پور کی خواتین میں یہ بات بدرجہ اتم موجود ہے کہ جب بھی بہاول پور کے لیے کسی بھی قربانی یا جدوجہد کا موقع آیا توخواتین نے ہمیشہ بھرپور کردار ادا کیا ہے اور آئندہ بھی اپنا کردار ادا کرتی رہیں گی۔میجر (ر)شبیر احمدنے کہا کہ حکمرانوں نے ہمیشہ خطہ بہاول پور کو نظر انداز کیا ہے جس کی وجہ سے یہاں بے روزگاری ، غربت اور معاشرتی مسائل ملک کے دیگر علاقوں کی نسبت زیادہ ہیں۔بہاول پور کی صوبائی حیثیت کو بحال نہ کرنا ہمارے ساتھ زیادتی ہے۔پروفیسر خواجہ نور اللہ نے کہا کہ خطہ بہاول پور میں مختلف زبانوں اور برادری کے لوگ بستے ہیںلیکن تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگ اپنی کھوئی ہوئی شناخت کے حصول کے لیے متحد ہیں۔ریاض ناجی نے کہا کہ خطہ بہاول پور میں اپنی شناخت ختم کر کے پاکستان کی پہچان کو مضبوط کیا ۔لیکن آج بہاول پور کے لوگ بدترین سیاسی ومعاشی استحصال کا شکار ہیںجس کی وجہ سے یہاں کے لوگ خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبورہیں۔ڈاکٹر ارشد کلیم اور اعجاز بھٹی نے کہا کہ بہاول پور 1955 ء تک صوبائی اکائی کی صورت میں موجود رہا ہے اور بہاول پور میں استحکام پاکستان میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے لیکن افسوسناک بات یہ ہے کہ پاکستان کی رگوں میں خون ڈالنے والا خطہ آج پاکستان کا پسماندہ ترین ڈویژن ہے۔ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے سے بہاول پور صوبہ کو فی الفور بحال کی جائے بصورت دیگر عوام سڑکوں پر آنے اور ہر طرح کی قربانیاں دینے کے لیے تیار ہیں۔تقریب کے آخر میں ملکی استحکا م اور بہاول پور صوبہ بحالی کے لیے اسیرِتحریک بحالی صوبہ بہاول پور نواز ناجی نے دعاکرائی۔اس موقع پر ہمایوں گلزار، ڈاکٹر مدحت کامل حسین،حاجی محمد جاوید،طارق مجید چوہدری، تیمور ثمین خان، فرخندہ شیخ، نسرین انور،حمیرا حما، اکرم انصاری، ملک طارق، وسیم عباس ارائیںاورراجہ شفقت محمود کے علاوہ مذہبی ، سیاسی و سماجی حلقوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.