کراچی آپریشن آخری دہشت گرد اورمکمل امن تک جاری رہے گا، مراد علی شاہ
شہر قائد میں امن وامان قائم کرنے کے لئے آپریشن شروع کیا گیا تھا،س کے بہترین نتائج حاصل ہوئے، چند لوگوں کی وجہ سے صورتحال خراب کرنے کی کوشش کی گئی ، فورسز کی بروقت کارروائی کے ذریعے کشیدہ حالات پر قابو پالیا گیا، جمہوری جماعتوں کو سیاست کرنے کا مکمل حق حاصل ہے، جو بھی سیاسی جماعت قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے کام کرے گی، اس کام کرنے دیں گے اور تعاون بھی کریں گے، اگر کسی نے قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو اس کے خلاف کارروائی سخت ہوگی،وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا تقریب سے خطاب
ہفتہ 10 دسمبر 2016 15:12
(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن کی کامیابی اس وقت ہوگی جب یہ آپریشن ختم ہوگا اور یہ آپریشن شہر میں موجود آخری جرائم پیشہ فرد ، دہشت گرد اور مکمل امن تک جاری رہے گا۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ شہر کے مسائل جلد حل ہوں ۔کے فور منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے اور پانی کی فراہمی کے دیگر منصوبے بھی زیرتکمیل ہیں منصوبے سے کراچی کو پانی کی فراہمی میں بہتری آئے گی اوریہ منصوبہ شہر میں پانی کے مسائل کو حل کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا جبکہ دیگر رہ جانے والے منصوبوں پر بھی رواں برس ہی کام شروع کردیا جائے گا، حکومت کی جانب سے کے الیکٹرک کو 50 کروڑ روپے دیئے جاتے ہیں، اگر اپنا بجلی گھر بنانا ہے تو حکومت پوری طرح مدد کے لئے تیار ہے ۔کراچی کے لئے 10 ارب روپے ابتدائی طورپر دینے کی بات کی ہے اور مزید فنڈ بھی رکھے گئے ہیں جون سے قبل فنڈ ختم کرنے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ شہر میں ترقیاتی کاموں کے لئے پیسوں کا انتظام میں کروں گا شہرکی ترقی کے لئے بہترین اسکیمیں بنا کر تمام پیسہ ایمانداری سے خرچ کیا جائے۔مزید اہم خبریں
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.