مینارٹی کا لفظ کبھی استعمال نہیں کیا، سب پاکستانی ہیں اس پر فخر ہونا چاہئے ‘چودھری شجاعت حسین
بنچ ہو یا کرسی یا منجی پانامہ کیس کا فیصلہ تو ہو گا، کرسمس کیک کاٹنے کی تقریب میں بشپس کا چودھری شجاعت کا ہاتھ پکڑ کر حمایت کا اعلان پرویزالٰہی نے مسیحی تعلیمی ادارے واپس، اسمبلیوں میں نمائندگی، خصوصی کوٹہ، الگ وزارت، مساوی ترقیاتی فنڈز دیکر احسان نہیں فرض ادا کیا
ہفتہ 10 دسمبر 2016 16:56
(جاری ہے)
چودھری شجاعت حسین نے ایک سوال پر کہا کہ بنچ ہو یا کرسی یا منجی (چارپائی) پانامہ لیکس کا فیصلہ تو ہو کر رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نہایت نازک دور سے گزر رہا ہے اور اسے بہت سے چیلنجز درپیش ہیں، کوئی بھی حکومت ہو من مانی کرتے ہوئے کسی کو اندر یا باہر کرنے اور نوازنے یا گرانے سے نہیں بلکہ عوامی اعتماد اور تائید کے بغیر اس نازک صورتحال پر قابو نہیں پا سکتی۔
انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت نے ہمیشہ مثبت اپوزیشن کی ہے، پی ٹی آئی ہو یا پیپلزپارٹی جو بھی ملک کیلئے نکلے گا ہم اس کے ساتھ ہوں گے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کرپشن کا دن منانے والے ہی سب سے زیادہ کرپشن کرتے ہیں۔ چودھری شجاعت حسین نے پاکستان مسلم لیگ کے ساتھ الحاق کرنے پر پاکستان کرسچن پارٹی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح نئے دور کی بنیاد رکھ دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چودھری پرویزالٰہی نے بطور وزیراعلیٰ پنجاب اپنے ان بھائیوں کیلئے بہت اور انقلابی کام کیے جبکہ سینیٹر کامل علی آغا اور ہمارے ارکان اسمبلی ان اداروں میں ان کیلئے ہمیشہ آواز بلند کرتے ہیں۔ تقریب میں سینیٹر کامل علی آغا، اجمل وزیر، انجینئر شہزادالٰہی، میاں منیر، بشپ یعقوب پال، چودھری ریاست، پرویزمائیکل، لیاقت جان، ساجد بھٹی سمیت مسیحی رہنمائوں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور چودھری شجاعت حسین، چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کے حق میں پرجوش نعرے لگاتے رہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.