بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کر رہا ہے، اقوام عالم بھارتی مظالم کے خلاف ہمارا ساتھ دیں
ْوزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو
ہفتہ 10 دسمبر 2016 17:27
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ 8 لاکھ بھارتی افواج ہمارے کشمیری بھائیوں کو اندھا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی افواج 800 سے زائد کشمیریوں کو انکھوں کی بصارت سے محروم کر چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں اقوام عالم سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ بھارتی مظالم کے خلاف ہمارا ساتھ دیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں اقتصادی ترقی کی جانب گامزن ہے، چاروں صوبے مل کر وزیراعظم محمد نواز شریف کا ساتھ دیں تاکہ پاکستان میں جمہوری اور اقتصادی استحکام کے راستے مزید ہموار ہوں کیونکہ پاکستان ہمارا وکیل ہے اور وکیل کا مستحکم ہونا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ کراچی غریبوں کی داد رسی کرنے والا شہر ہے، اس شہر کے لوگوں نے اپنا طرز زندگی تبدیل کیا ہے جس کی وجہ سے ایک مرتبہ پھر شہر کی رونقیں بحال ہو گئی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.