کراچی، ہنگامہ آرائی کرنیوالے ایم کیو ایم لندن کے 15 کارکنان گرفتار

ہفتہ 10 دسمبر 2016 20:43

کراچی، ہنگامہ آرائی کرنیوالے ایم کیو ایم لندن کے 15 کارکنان گرفتار

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2016ء) پولیس نے گزشتہ روز ہنگامہ آرائی، سرکاری ڈیوٹی میں مداخلت اور دہشت گردی ایکٹ کے تحت ایم کیوا یم لندن کے کارکنان کے خلاف مقدمہ درج کرکے 15کارکنان کو گرفتارکرلیاہے۔تفصیلات کے مطابق یوم شہدا کے موقع پر حیدرآباد میں پکا قلعہ مہاجر شہدا کے مزارت پر جانے والے ایم کیو ایم لندن کے کارکنان کے خلاف پولیس نے دہشت گردی ایکٹ اور ہنگامہ آرائی کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

مقدمے میں پولیس نے 15 کارکنان کو گرفتار کر لیا۔حیدرآباد میں فورٹ پولیس نے گزشتہ روز ہنگامہ آرائی، سرکاری ڈیوٹی میں مداخلت اور دہشت گردی ایکٹ کے تحت ایم کیوا یم لندن کے کارکنان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔پولیس نے پچیس نامزد اور تین سو نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور چھاپوں کے بعد ایم کیو ایم لندن کے 14 کارکنان کو گرفتار کر لیا ہے جن کو تفتیشی ریمانڈ کے لیے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :