پاکستان میں یورپی یونین کے سفیر جین فرینکوئس کا سندھ رورل سپورٹ آرگنائزیشن کمپلیکس سکھر کا دورہ
ہفتہ 10 دسمبر 2016 23:20
(جاری ہے)
اپنے دورے کے دوران یورپی یونین کے سفیر نے ضلع شکار پور کی یو سی بھرکن کے دیہات سموں میں یونین کونسل کی جانب سے غربت میں کمی کے پروگرام کے ذمہ داران کے ساتھ بھی بات چیت کی۔
انہیں مقامی امدادی تنظیموں (ایل ایس او) مہران کی کمیونٹی رہنماؤں کی طرف سے بریفنگ دی گئی جبکہ انہوں نے کمیونٹی انوسٹمنٹ فنڈ (سی آئی ایف)‘ ووکیشنل ٹریننگ پروگرام (وی ٹی پی) اور مائیکرو ہیلتھ انشورنس (ایم ایچ آئی) سمیت دیگر فوائد حاصل کرنیوالوں کے ساتھ ملاقاتیں بھی کیں۔ یورپین سفیر نے یورپی یونین کی طرف سے فنڈز فراہمی کی بابت مشاہدہ کیا۔ یورپی یونین کے سفیر نے اس موقع پر کہا کہ انہوں نے افغانستان میں بھی کام کیا اور وہاں کمیونٹیز کو متحرک کرنے کی کوشش کی تھی، سندھ رورل سپورٹ آرگنائزیشن کے بنیادی فلسفہ شراکت، شمولیت اور یکجہتی، خدمات، منصوبہ بندی اور ترقی، کاروبار کی تخلیق، بچت، تنازعات کے حل، مقامی حکام کے ساتھ مذاکرات اور مختلف شعبوں میں معاشی خوشحالی کے فروغ کے طور پر کام کئے جانے کی بابت نقطہ نظرقابل اطمینان ہے جس سے شمالی سندھ بھر میں وسیع پیمانے پر کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔ اس موقع پرچیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) سرسو‘ محمد دتل کلہوڑو نے بتایا کہ صوبائی حکومت سندھ نے 2009ء میں دیہی امداد کے پروگراموں کی حکمت عملی کے تحت شمالی سندھ کے دو سب سے زیادہ پسماندہ اضلاع کشمور ۔کند ھ کوٹ اور شکار پورکیلئے یونین کونسل کی سطح پر غربت میں کمی کے پروگرام (یو سی بی پی آر پی) کی منظوری دی۔ انہوں نے کہا کہ یو سی بی پی آر پی پروگرام کا بنیادی مقصد صرف خواتین کی حیثیت کو بہتر بنانا اور ان کی صلاحیت خود اعتمادی کے ساتھ انہیں اقتصادی طور پر مستحکم و با اختیار بنایا جانا ہے۔ سرسو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے اس موقع پر ریجن کے پسماندہ علاقوں میں غربت کم کرنے میں مدد کرنے کیلئے مختلف منصوبوں کیلئے تعاون پر یورپی یونین کے سفیر کا شکریہ ادا کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آڈیو لیکس کیس، آئی بی کی بینچ پر اعتراض واپس لینے کی درخواست خارج
-
صحافت کو درپیش خطرات سے مشترکہ طور پر نمٹنے کی ضرورت، گوتیرش
-
حکومت آئی ایم ایف پیکیج پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے، راجہ پرویز اشرف
-
گلگت بلتستان ، مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 20افرادجاں بحق 22شدید زخمی
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.