گیمبیا کے رہنما یحیی جامح اقتدار منتخب صدر کے حوالے کردیں،سلامتی کونسل کا مطالبہ
وائٹ ہائوس کی بھی یحی جامح پر کڑی تنقید
اتوار 11 دسمبر 2016 17:20
(جاری ہے)
کونسل ارکان نے جامح کے انتخابی نتائج تسلیم نہ کرنے اور دوبارہ انتخاب کرانے کے اعلان کی شدید مذمت کی۔انہوں نے جامح پر زور دیا کہ اور پرامن اور منظم طور پر منتقلی اقتدار کا عمل کریں،انہوں نے یہ درخواست بھی کی کہ منتخب صدر ایڈاما بیرو اور گمبیا کے عوام کی سلاامتی کو پوری طرح یقینی بنایا جائے۔
دریں اثناء وائٹ ہاؤس نے بھی طویل عرصے سے برسراقتدار گیمبیا کے رہنما یحیی جامح کے اس اعلان پر شدید تنقید کی ہے کہ جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ ملک میں یکم دسمبر کو ہونے والے انتخابات کے نتائج تسلیم نہیں کرتے۔امریکہ گیمبیا کے صدر یحیی جامح کا یکم دسمبر کو ہونے والے انتخابات کو مسترد کرکے گیمبیا کے عوام کی رائے درخور اعتنا نہ سمجھنے کے فیصلے کی شدید مذمت کرتا ہے،یہ بات قومی سلامتی کونسل کے ترجمان نیڈ پرائس نے ایک بیان میں بتائی۔انہوں نے کہا کہ امریکہ تمام شہریوں سے اپیل کرتا ہے کہ وہ تشدد کو مسترد کریں اور اس کے پرامن حل کی کوشش کریں جس میں گیمبیا کے عوام کی رائے کی قدر اور ایک آزاد،بہت جمہوری اور انتہائی شاندار گیمبیا کے وعدوں کی جانب پیش رفت کی جائے۔جامح نے شکست ہونے کے ایک ہفتے بعد جمعہ کو اعلان کیا تھا کہ وہ انتخابی نتائج تسلیم نہیں کرتے جس کے باعث ان کی22سالہ دور حکومت کے بعد پرامن انتقال اقتدار کی امیدیں دم توڑنے لگیں۔ 94ء میں سابق برطانوی کالونی میں اقتدار پر قبضہ کرنے والے دیندار مسلمان جامح نے گیمبیا کے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ ان کے فیصلے کے خلاف مظاہرہ کرنے کیلئے سڑکوں پر نکلیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
غزہ میں بڑھتے ہوئے انسانی بحران کو شدید بیماریاں پھیلنے اور امداد کی کمی کا سامنا ہے ، اقوام متحدہ
-
امریکی وزیردفاع کا اپنے اسرائیلی ہم منصب سے رفح کراسنگ کھولنے کا مطالبہ
-
نائیجیریا، دم گھٹنے کے نتیجے میں 7 یونیورسٹی طالبعلم ہلاک
-
امریکا میں چرس پینے والوں کی تعداد الکوحل استعمال کرنے والوں سے زیادہ ہوگئی
-
عازمین 60 ہزارریال سے زائد رقم کا اندراج کرائیں، سعودی وزارت حج
-
کیا آپ بے قصورہیں، گاڑی رکنے پرشہری کا ٹرمپ سے سوال
-
بنگلادیشی رکن اسمبلی کا بھارت میں بہیمانہ قتل، تفصیلات سامنے آگئیں
-
صہیونی فوجی نے غزہ میں قرآن کا نسخہ شہید کرڈالا، ویڈیو وائرل
-
امریکا پرحملے کرنے کیلئے نئی فوج بن رہی ہے، ٹرمپ کا شوشہ
-
کینیڈاکے دروازے بھارتی طلبہ پر بند، سیکڑوں کو ڈی پورٹیشن کا سامنا
-
اگر 1971 میں اقتدار میں ہوتا تو کرتاپور گوردوارہ پاکستان سے واپس لے لیتا، مودی
-
ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.