کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں عید میلاد النبیﷺ روایتی جوش وجذبے اور عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی ،کوئٹہ میں دن کا آغاز 21توپوں کی سلامی سے ہوا، ایف سی ،بی سی ،پولیس ،اے ٹی ایف ،آر آرجی اور لیویز کے 3700اہلکاروں کو تعینات کیا گیا جلوس کی مانیٹرنگ کے لیے ڈپٹی کمشنر اور ڈی آئی جی دفاتر میں کنٹرول روم قائم کرکے سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی کی گئی
پیر 12 دسمبر 2016 15:10
(جاری ہے)
مرکزی جلوس کی قیادت پیر سید حبیب سلطان شاہ ،پیر ابراہیم مجدد، جے یو پی کے صوبائی سربراہ علا مہ میر عبدالقدوس ساسولی، علامہ شبیر مدنی ودیگر علماء نے کی۔ مرکزی جلوس لیاقت بازار، پرنس روڈ، مسجد روڈ ،سورج گنج بازار سے منان چوک جناح روڈ پہنچ کر اختتام پذیر ہوا جہاں پر صلوة وسلام اور اجتماعی دعا ہوئی جس کے بعد جلوس اپنے اپنے راستوں سے واپس علاقوں کو لوٹ گئے۔
عید میلاد النبی کے جلوس کی سیکورٹی کے لیے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے۔ سیکورٹی پلان کے مطابق کوئٹہ شہر کو 7مختلف سیکٹر میں تقسیم کیا گیا تھا۔ جلوس کی سیکورٹی پر ایف سی ،بی سی ،پولیس ،اے ٹی ایف ،آر آرجی اور لیویز کے 3700اہلکاروں کو تعینات کیا گیا جلوس کی مانیٹرنگ کیلئے ڈپٹی کمشنر اور ڈی آئی جی دفاتر میں کنٹرول روم قائم کرکے سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی کی گئی۔ شہربھر میں 20خصوصی ناکے لگائے گئے جبکہ 16موبائل گشت تشکیل دیئے گئے تھے ،سیکورٹی کے لیے ایف سی کے 750اہلکار بلوچستان کانسٹیبلری اور سی ٹی ایف کے 400اہلکار ،اے ٹی ایف کے 100اہلکار ،آر آر جی کے 70اہلکار ،ٹریفک پولیس کے 140اہلکار متعین کئے گئے جبکہ پہاڑوں پر لیویز اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا۔اندرون بلوچستان میں بھی عیدمیلاد النبی کے جلوس نکالے گئے ،ڈیرہ مراد جمالی ،سبی ،جعفرآباد ،ڈیرہ بگٹی ،کوہلو ،بارکھان ،نوشکی،چاغی ،دالبندین ،ہرنائی ،لورالائی ،چمن ،ژوب قلعہ سیف اللہ ،قلعہ عبداللہ سمیت صوبے بھر میں عید میلاد النبی عقید ت واحترام سے منائی گئی۔مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.