کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں عید میلاد النبیﷺ روایتی جوش وجذبے اور عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی ، 3700اہلکار تعینات کئے گئے، جلوس کی مانیٹرنگ کے لیے ڈپٹی کمشنر اور ڈی آئی جی دفاتر میں کنٹرول روم قائم کرکے سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی کی گئی
منگل 13 دسمبر 2016 12:10
(جاری ہے)
مرکزی جلوس کی قیادت پیر سید حبیب سلطان شاہ ،پیر ابراہیم مجدد، جے یو پی کے صوبائی سربراہ علا مہ میر عبدالقدوس ساسولی، علامہ شبیر مدنی ودیگر علماء نے کی۔ مرکزی جلوس لیاقت بازار، پرنس روڈ، مسجد روڈ ،سورج گنج بازار سے منان چوک جناح روڈ پہنچ کر اختتام پذیر ہوا جہاں پر صلوة وسلام اور اجتماعی دعا ہوئی جس کے بعد جلوس اپنے اپنے راستوں سے واپس علاقوں کو لوٹ گئے۔
عید میلاد النبی کے جلوس کی سیکورٹی کے لیے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے۔ سیکورٹی پلان کے مطابق کوئٹہ شہر کو 7مختلف سیکٹر میں تقسیم کیا گیا تھا۔ جلوس کی سیکورٹی پر ایف سی ،بی سی ،پولیس ،اے ٹی ایف ،آر آرجی اور لیویز کے 3700اہلکاروں کو تعینات کیا گیا جلوس کی مانیٹرنگ کیلئے ڈپٹی کمشنر اور ڈی آئی جی دفاتر میں کنٹرول روم قائم کرکے سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی کی گئی۔ شہربھر میں 20خصوصی ناکے لگائے گئے جبکہ 16موبائل گشت تشکیل دیئے گئے تھے ،سیکورٹی کے لیے ایف سی کے 750اہلکار بلوچستان کانسٹیبلری اور سی ٹی ایف کے 400اہلکار ،اے ٹی ایف کے 100اہلکار ،آر آر جی کے 70اہلکار ،ٹریفک پولیس کے 140اہلکار متعین کئے گئے جبکہ پہاڑوں پر لیویز اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا۔اندرون بلوچستان میں بھی عیدمیلاد النبی کے جلوس نکالے گئے ،ڈیرہ مراد جمالی ،سبی ،جعفرآباد ،ڈیرہ بگٹی ،کوہلو ،بارکھان ،نوشکی،چاغی ،دالبندین ،ہرنائی ،لورالائی ،چمن ،ژوب قلعہ سیف اللہ ،قلعہ عبداللہ سمیت صوبے بھر میں عید میلاد النبی عقید ت واحترام سے منائی گئی۔مزید قومی خبریں
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
مرضی کے فیصلوں کیلئے ججوں پر دبائو بڑھایا جارہا ہے، شعیب شاہین
-
نارنگ منڈی، جہیز میں گاڑی نہ لانے کا رنج ، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس
-
فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست منظور
-
وزیر اعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس ، پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
-
خالد مقبول صدیقی کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ
-
پاکستان کرغزستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہی: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان
-
شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری
-
عام انتخابات میں نیٹ ورک اور انٹرنیٹ معطل کرنا آزادی اظہار پر پابندی تھا، رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.