پنجاب حکومت کے زرعی پیکج سے صوبے میں ایک ہزار آسامیاں پیدا ہوں گی

منگل 13 دسمبر 2016 14:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2016ء) پنجاب حکومت کے زرعی پیکج سے صوبے میں ایک ہزار آسامیاں پیدا ہوں گی ۔کاشتکاروںکے لئے خوشخبری ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے زرعی پیکیج کے اعلان کے تحت 1.2ارب روپے کی لاگت سے پنجاب میں مشینی کاشت کے فروغ کے لئے 36سروسز سنٹر قائم کردیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

صوبہ پنجاب کی 2486دیہی یونین کونسلوں میں روٹاویٹر، ڈسک ہیرو، سیڈ ڈرل، چزل پلو، شوگرکین رجر، ملٹی کراپ سیڈ ڈرل، گرائونڈنٹ رجر اور ڈگر کے ایک سیٹ پر 50فیصد سبسڈی پر فراہم کی جاری رہی ہے جو کم آمدنی والے کاشتکاروں کے لئے پنجاب حکومت کی طرف سے بہترین امداد ہے۔

پنجاب حکومت کی اس سکیم سے 1000نئی آسامیوں کے ذرائع روزگار کے مواقع ملیں گے جس سے بے روزگاری میں بھی کمی آئے گی۔ اس کے علاوہ خدمات فراہم کرنے والے افراد کو 7کروڑ 20لاکھ روپے سے زیادہ منافع ہوگا۔

متعلقہ عنوان :