کاشتکار موسمیاتی تبدیلوں سے کپاس کومحفوظ بنانے اور اعلی معیار کے بیج کی فراہمی کے لئے اپنی مہارت کا بھر پوراستعمال کریں، سیکرٹری زراعت پنجاب

منگل 13 دسمبر 2016 16:28

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2016ء) سیکرٹری زراعت پنجاب محمد محمود نے زرعی سائنسدانوںاور محققین پر زوردیا ہے کہ وہ غیرمتوقع موسمیاتی تبدیلوں سے کپاس کومحفوظ بنانے اور اعلی معیار کے بیج کی فراہمی کے لئے اپنی مہارت کا بھر پوراستعمال کریں ، کپاس کی پیداوار بہتر بنانے کے لئے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نجی اور سرکاری شعبہ نے مل کر کپاس کی پیداواربہتر بنانے کے لئے اقدامات کرنا ہیں ،کسان کو کپاس سے ہونے والے نقصان کا ازالہ کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ،کپاس کی پیداوار بہتر بناکر زراعت میں انقلاب لایا جاسکتا ہے جب کچھ کرنے کی لگن اور تڑپ موجود ہو توپھر کوئی ہماری منزل کھوٹی نہیں کرسکتا ،انہوں نے کہاکہ میں خود زرعی تحقیقاتی اداروں کا دورہ کروں گا اور تحقیق کے عمل کی پیش رفت کاجائزہ لوں گا ،زراعت میںجدید ٹیکنالوجی کااستعمال ناگریز ہوچکا ہے اورحکومت پنجاب اس حوالے سے ٹھوس اقدامات کررہی ہے ،کپاس کوسفید مکھی اورگلابی سنڈی سے بچانے کے لئے ٹھوس لائحہ عمل مرتب کیا جائے اوراس حوالے سے کسانوں کومشاورتی عمل میں شامل کیاجائے۔

متعلقہ عنوان :