علماء کونسل ضلع بہاولپور کے زیر اہتمام حضرت محمد رسول ﷺکا نفرنس کا انعقاد
منگل 13 دسمبر 2016 16:31
(جاری ہے)
جس طرح صحابہ کرام نے ہر ظلم برداشت کیا لیکن آپ کا دامن نہیں چھوڑا۔
اسی طرح ہم بھی ہر ظلم برداشت کر لیں گے۔ لیکن آپ کے دامن کو نہیں چھوڑیں گے۔ ایک ایک سنت کی حفاظت کریں گے۔ آپ صادق اور امین تھے۔ اللہ کرے یہی دوصفات ہمارے اندر بھی آجائیں۔انہوں نے کہا کہ سیرت منانے کا نام نہیں ہے اپنانے کا نام ہے۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے امیر مولانا محمد الیاس چنیوٹی ممبر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ امت مسلمہ کے تمام مسائل کا حل سیرت طیبہ میں مضمر ہے۔آج امت مسلمہ سیرت سے روگردانی کی وجہ سے مسائل کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج پوری دنیا کا کفر مسلمانوں کو دہشت گرد کہہ رہا ہے۔ جبکہ حقیقت میں پوری دنیا کا کفر خود دہشت گرد ہے۔ کانفرنس سے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی مبلغ مولانا اسماعیل شجاع آبادی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے عالم ارواح میں ایک عہد تمام انسانوں سے اپنی ربوبیت کا لیا۔ اور دوسرا عہد اللہ تعالیٰ نے تمام انبیاء کرام علیہم الصلواة والسلام سے اس بات کا لیا کہ تمام انبیاء کرام آخر الزمان پر ایمان لائیں گے اور ان کی مدد کریں گے۔ اور پھر اللہ تعالیٰ نے اس عہد کی عملی توثیق کروائی۔ بیت المقدس میں تمام انبیاء کرام کو نبی آخر الزمان کا مقتدی بنایا۔کانفرنس سے شیخ طریقت مولانا معین الدین وٹو(منچن آباد) مولانا عبدالرحمن جامی (خیرپور ٹامیوالی) مولانا محمد میاں (لودھراں) مولانا محمد اسحاق ساقی (بہاولپور) مولانا عطاء اللہ کاشف (بہاولپور) مولانا محمد نواز (کہروڑپکا) نے بھی خطاب کیا۔اصغر برادران نے ہدیہ نعت جبکہ کانفرنس میں مولانا قاضی محمد احمد ،مولانا صہیب احمد،قاری راشد محمود انصاری، قاری محمد احمد رحیمی، مولانا محمد فیاض، مولانا اعجاز احمد، اری ثناء اللہ، قاری محمد صفدر رحیمی، مولانا ربنواز عباسی، مولانا جمال الدین، مفتی انعام الحق، قاری محمدنعمان، قاری محمد ادریس فاروقی، قاری محمد وقاص، مولانا محمد احمد جالندھری، مولانا حفیظ اللہ، مولانا جمال عبدالناصر سمیت کثیر علماء کرام و مشائخ عظام مدارس دینیہ کے طلبہ کرام، عوام الناس اور عام شہریوں ے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی۔کانفرنس میں درجِ ذیل قراردادیں بھی منظور کی گئیں۔(۱)حکومت پنجاب کی طرف سے بعض تعلیمی ادارے قادیانیوں کے حوالے کرنے کی پرزور مذمت کی گئی۔(۲) حکومت پاکستان کی طرف سے ایک اہم ادارے کو ربیع الالول کے مبارک ماہ میں ڈاکٹر عبدالسلام قادیانی کے نام سے موسوم کرنے کی بھی پرزور الفاظ میں مذمت کی گئی۔اور اس عمل کو مسلمانوں کے زخموں پر نمک چھڑکنا قرار دیا۔اور پرزور مطالبہ کیا کہ اداروں کو قادیانیوں سے پاک کیاجائے۔مزید قومی خبریں
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.