فرانس سفیر کا کیسکو ہیڈکوارٹر کا دورہ

فرانسیسی حکومت توانائی کے شعبہ میں پاکستان اور صوبہ بلوچستان میں سرمایہ کاری کرنے کی خواہاں ہے ،مارٹن ڈورینس فرانسیسی سفیر کی چیف ایگزیکٹو کیسکو سے گفتگو

منگل 13 دسمبر 2016 17:34

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2016ء) فرانس کی سفیر مسز مارٹن ڈورینس نے کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیااورایک اجلاس میں شرکت کی۔دورہ کے موقع پر اُن کے ہمراہ فرانس کے سابق سفیر فلپ گارنیئر،ہیڈآف اکنامک ڈیپارٹمنٹ فلپ فوئٹ، اعزازی قونصل جنرل فرانس بریگیڈئر(ر) عبدالرزاق بلوچ اوردیگرمتعلقہ افسران بھی موجودتھے جبکہ کیسکوکی جانب سے چیف ایگزیکٹو آفیسرانجینئررحمت اللہ بلوچ،چیف انجینئر(آپریشن) عبدالکریم بلوچ، ڈائریکٹرجنرل (ایچ آرایڈمن) سیدعزیرحسنی اور سینئر افسران شریک تھے۔

اس موقع پر فرانسیسی سفیر مسز مارٹن ڈورینس نے اپنے ابتدائی کلمات میں کہاکہ فرانسیسی حکومت توانائی کے شعبہ میں پاکستان اورصوبہ بلوچستان میں سرمایہ کاری کرنے کی خواہاں ہے اوراس سلسلے میں گرین انرجی کے تحت ایک پروگرام شروع کررہی ہے جس کے لئے صوبہ بلوچستان کے دورافتادہ علاقے نہایت موزوں ثابت ہوسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

مسز مارٹن ڈورینس نے کہاکہ اس پروگرام کے لئے کیسکواپنے تجاویز پیش کرے۔

قبل ازیں چیف ایگزیکٹوآفیسرکیسکوانجینئررحمت اللہ بلوچ نے فرانسیسی سفیر کوکیسکوکے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ کمپنی میں7000ملازمین اور6آپریشن سرکل جبکہ 31اضلاع اور 14آپریشن ڈویژن 5لاکھ80ہزارصارفین کو بجلی کی سہولیات کی فراہمی کے لئے دن رات کام کررہی ہے ۔کیسکوچیف نے کہاکہ اس وقت کیسکومختلف ذرائع سے بجلی حاصل کررہی ہے جن میں گدو۔

اوچ ۔سبی ۔حبیب اللہ کوسٹل ۔تھرمل پائور 220KVدادو۔خضدار، ڈیرہ غازی خان۔لورالائی شامل ہیں۔علاوہ ازیں مستقبل کی ضروریات کو پوری کرنے کے لئے کئی منصوبے بھی زیرغورہیں۔جن میںانتہائی اہمیت کے حامل گوادرپراجیکٹ کو نیشنل گرڈسے منسلک کرنے کے لئے پی سی ۔ ون (PC-1) حکومت پاکستان کوارسال کیا جاچکاہے۔انہوںنے مزیدکہاکہ سسٹم میں مزیدبہتری اوروولٹیج کی کمی پر قابوپانے کیلئے دیگرنئے منصوبے بھی تکمیل کے مراحل میں ہیں جن میں نئے گرڈسٹیشنز،ڈبل سرکٹ طویل ٹرانسمیشن لائنوں کی تعمیر بھی شامل ہیں۔

کیسکوچیف نے کہاکہ کیسکوکے سسٹم پرزرعی ٹیوب ویلوں کابے تحاشابوجھ ہے جس کے لئے اب صوبائی حکومت 15ہزارٹیوب ویل شمسی توانائی پرمنتقل کرنے کا منصوبہ بنارہی ہے جس کے نتیجے میں کیسکوکے سسٹم میں 450میگاواٹ بجلی کی بچت ہوگی ۔انہوںنے کہاکہ صوبہ میں ونڈ اورسولرتوانائی کے منصوبوں کیلئے بہت سے موزوںمقامات موجود ہیںمذکورہ مقامات پر نئے منصوبے شروع کرکے بجلی کے قلت پر قابوپایاجاسکتاہے۔ چیف ایگزیکٹوآفیسرکیسکوانجینئررحمت اللہ بلوچ نے فرانسیسی سفیرکواعزازی شیلڈبھی پیش کی ۔فرانسیسی سفیرنے اس موقع پر اجلاس کے شرکا اورکمپنی کے تمام افسران وملازمین کو عیدمیلادالنبیﷺ کی مبارک باد پیش کی۔

متعلقہ عنوان :