کراچی ڈرائیونگ لائسنس برانچ کلفٹن میں ون ونڈو آپریشن کا آغازِ
ڈرائیونگ لائسنس کا حصول آسان اور شفاف بنانے میں مدد ملے گی، آئی جی سندھ
منگل 13 دسمبر 2016 17:45
(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ اس نظام کے تحت شفاف اور دوستانہ ماحول میں عوام کو انتہائی کم وقت میں ڈرائیونگ لائسنس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا ۔
ِانہوں نے اس نئے نظام کی خصوصیات کا تفصیلی احاطہ کیا جس میں (ڈی ایل ایس(جدید سافٹ ویئر، نیا ڈیزائن کردہ کارڈ، موبائل فون ایپلیکشن، ڈیپارٹمنٹ کا نیا لوگو، ایس ایم ایس سروس، کیومیٹک سروس، فیڈ بیک سروس، لرننگ اور مستقل لائسنس کے لیے علیحدہ ہالز، نئی دلکش اور مکمل معلومات کے لیے ویب سائٹ، آن لائن رجسٹریشن کی سہولت، سینٹرلائزڈ کارڈ پرنٹنگ وترسیل اور دور دراز کے علاقوں کی عوام کے لیے موبائل یونٹ جیسی سہولیات قابل ذکر ہیںِ۔انہوں نے مذید بتایاکہ اس جدید نظام سے ناصرف اندرون ملک بلکہ بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی استفادہ کرسکتے ہیں خصوصاًً موبائل ایپ میں موجود لائسنس کی تصدیق، نئے لائسنس کے حصول کے لیے تیاری، آن لائن شکایات کا جدید نظام، جبکہ گھر بیٹھے لائسنس کی ایپلیکیشن کا مکمل کرنا بھی شامل ہیں ِاس جدید نظام کی بدولت لرننگ لائسنس کے حصول کے لئے پانچ منٹ، تجدید میں پندرہ تا بیس منٹ اور نئے لائسنس کے حصول میں چالیس منٹ درکار ہوتے ہیں۔ اس موقع پر آئی جی سندھ نے ہدایات دیں کہ سندھ میں قائم دیگر ڈرائیونگ لائسنس برانچز کو بھی جدید نظام سے آراستہ کرنے کے لئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں اور اس ضمن میں جملہ دستاویزی امور پر مشتمل سفارشات برائے ملاحظہ ومذید ضروری اقدامات ارسال کی جائیں ِ۔مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.