پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ سٹیڈیم اسٹاف نے پاکستانی سمجھ کر مہمان ٹیم کے ڈریسنگ روم کی راہ دکھا دی

منگل 13 دسمبر 2016 22:13

پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ سٹیڈیم  اسٹاف نے پاکستانی ..
سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2016ء) پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کے لیے اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب آسٹریلیا کے گابا کرکٹ اسٹیڈیم کے اسٹاف نے انھیں پاکستانی کھلاڑی سمجھ کر مہمان ٹیم کے ڈریسنگ روم کی راہ دکھا دی۔کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق ٹیسٹ بیٹسمین عثمان خواجہ گابا کرکٹ اسٹیڈیم کی سیڑھیوں پر بیٹھے ڈریسنگ روم کا دروازہ کھلنے کا انتظار کر رہے تھے کہ کوئینز لینڈ کرکٹ کی ایک عہدیدار ان تک پہنچی۔

عثمان خواجہ نے ان سے ڈریسنگ روم کا لاک کھولنے کو کہا جس پر مذکورہ عہدیدار انھیں مہمان (پاکستان) ٹیم کے ڈریسنگ روم کی طرف لے گئیں۔رپورٹ کے مطابق ڈریسنگ روم میں داخل ہونے پر عثمان خواجہ کو احساس ہوا کہ وہ غلط جگہ آگئے ہیں اور انھوں نے کہا، 'اوہ نہیں، شکریہ۔

(جاری ہے)

عثمان خواجہ 25 برس قبل اپنے اہلخانہ کے ہمراہ اس وقت آسڑیلیا منتقل ہوگئے تھے، جب ان کی عمر محض ساڑھے 4 برس تھی، 2008 کے بعد سے وہ اپنے رشتے داروں سے ملنے بھی وہاں نہیں جاسکے۔

اسلام آباد میں پیدا ہونے والے آسٹریلوی بلے باز نے تسلیم کیا کہ پاکستان اب بھی ان کا ایک بہت بڑا حصہ ہے۔عثمان کا کہنا تھا کہ ان کے والدین نے اس بات کو نوٹ کیا کہ وہ اس ملک کے خلاف کھیل رہے ہیں، جہاں وہ پیدا ہوئے، تاہم ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے کبھی اس بارے میں نہیں سوچا۔

متعلقہ عنوان :