نیب نے پیپلز پارٹی دور کے ہیلی کاپٹرزخریداری اسکینڈل کی تحقیقات مکمل کرلیں
4 میں آئی بی کیلئے 3 ہیلی کاپٹروں کی خریداری کا آرڈر دیا گیا تھا ،ْ 21 لاکھ ڈالر لندن کے بینک میں ٹرانسفر کیے گئے ،ْ آج تک ہیلی کاپٹر پاکستان نہ پہنچ سکے اور نہ ہی قومی خزانے کی رقم واپس کی گئی ،ْمرکزی ملزم ملک اللہ یار کی 2000 میں وفات کے باعث نیب نے 2004 میں کیس بند کردیا 2015 میں نیب راولپنڈی نے ایک مرتبہ پھر قومی دولت کی وصولی کیلئے اس کیس کی تحقیقات شروع کیں
بدھ 14 دسمبر 2016 13:34
(جاری ہے)
رپورٹ میں کہا گیا کہ پیپلز پارٹی کے وزیر ملک اللہ یار نے کابینہ ڈویژن پر دباؤ ڈال کر اپنے داماد ضیاء حسن پرویز کی ڈنمارک میں رجسٹرڈ کمپنی کش ہیون کو کنٹریکٹ دلوایا حالانکہ اس کمپنی کی بولی سب سے کم بھی نہ تھی۔
پاکستان کے نجی بینک کے اعتراضات کے باوجود کابینہ ڈویژن کے دباو پر مذکورہ کمپنی کو 21 لاکھ ڈالر 1994 میں لندن میں ٹرانسفر کردئیے گئے جس کے بعد کابینہ ڈویژن کو آگاہ کیا گیا کہ ستمبر 1994 میں ہیلی کاپٹر پاکستان پہنچ جائیں گے مگر آج تک ہیلی کاپٹر پاکستان نہ پہنچ سکے اور نہ ہی 21 لاکھ ڈالر واپس کیے گئے۔تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے ایف آئی اے نے 1998 میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا بعد ازاں 2000 میں یہ کیس نیب کو ٹرانسفر کردیا گیاتاہم ہیلی کاپٹروں کی خریداری اسکینڈل کے مرکزی ملزم ملک اللہ یار کی 2000 میں وفات کے باعث نیب نے 2004 میں یہ کیس بند کردیارپورٹ کے مطابق 2015 میں نیب راولپنڈی نے ایک مرتبہ پھر قومی دولت کی وصولی کیلئے اس کیس کی تحقیقات شروع کیں، ملزم کا نام ای سی ایل میں شامل کرکے ثبوت اکٹھے کرنے کا آغاز کیا۔تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق نیب نے سابق سیکرٹری کابینہ ڈویژن ہمایوں فیض، ڈپٹی سیکرٹری کابینہ ڈویڑن شکیل خان، عبدالشفیق خان، لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ واحد خان اور ضیاء پرویز حسن پر ذمہ داری عائد کرتے ہوئے احتساب عدالت سے ملزمان کو سزا اور قومی خزانے کی لوٹی گئی رقم وصول کرنے کی استدعا کردی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مصر اور قطر کی ثالثی میں مذاکرات کے لیے حماس کا وفد قاہرہ پہنچ رہا ہے، حماس
-
بھارتی دہشت گردی صرف پاکستان نہیں بلکہ کینیڈا اور امریکا میں بھی پھیل گئی ہے، منیراکرم
-
نائب وزیراعظم ، وزیرخارجہ محمد اسحاق ڈارسے بنجول شہرکے لارڈ میئرکی ملاقات
-
سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں کے مقدمے میں تحریک انصاف درخواست پر سماعت کی تاریخ تبدیل کردی
-
جے یو آئی کا پی ٹی آئی سے اتحاد کی بجائے حکومت مخالف علیحدہ تحریک چلانے کا فیصلہ
-
کویتی وزارت اوقاف کا فوت ہوجانے والے کا موبائل فون کھولنے کے لیے فنگرپرنٹ کے استعمال پر پابندی کا فتوی جاری کردیا
-
پولیس اہلکاروں کو ٹارگٹ کرکے مارنے والے ملزم سے تفتیش کی مزید تفصیلات سامنے آگئیں
-
پراسرار اور حیران کن طور پر طاقتور چیٹ بوٹ مختصر وقت کے لیے انٹرنیٹ پرنظرآنے کے بعد غائب
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے نائجر کے وزیر خارجہ کی ملاقات
-
یمنی حوثی گروپ نے بحیرہ روم تک بحری جہازوں کے خلاف کارروائیوں کے ایک نئے مرحلے کے کا ااعلان کردیا
-
نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ محمد اسحاق ڈارسے نائجرکے وزیرخارجہ کی ملاقات
-
خواجہ سعد رفیق کو جلد اہم ذمہ داری ملنے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.