پاکستان علماء کونسل کا حلب کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے پرسوں ’’یوم یکجہتی مظلومین شام ‘‘ منانے کا اعلان
حلب میں بے گناہ انسانیت کے قتل عام کو رکوانے کیلئے حکومت پاکستان اپنا کردار ادا کرے‘ مرکزی چیئرمین طاہر محمود اشرفی
بدھ 14 دسمبر 2016 16:40
(جاری ہے)
اسلامی ممالک کو فرقہ وارانہ تشدد کی آگ میں ڈالا جا رہا ہے ۔ مسلم قائدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس ساری صورتحال میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب، قطر ، ترکی اور پاکستان حلب کے مظلوم مسلمانوں کی امداد کیلئے فوری طور پر اپنا کردار ادا کریںاور فرقہ وارانہ بنیادوں پر قائم دہشت گرد تنظیموں اور بشار الاسد کی فورسز سے مسلمانوں کو بچانے کیلئے واضح لائحہ عمل اپنایا جائے ۔
انہوں نے کہا کہ شام کی عوام کو اپنی مرضی کی حکومت کے قیام کا حق ملنا چاہئے ۔ روس اور ایران کا شام کے مسئلہ پر کردار افسوسناک ہے اور اقوام متحدہ نے حلب اور شام کی صورتحال پر مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ داعش کو عالم کفر اور اس کے حواریوں نے مسلم امة کی تباہی کیلئے قائم کیا ہے ۔ حلب کی عوام کا قتل عام داعش کا نام لے کر کیا جا رہا ہے جبکہ حلب میں داعش کا وجود ہی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر شام ، عراق ، فلسطین کے مسائل کا فوری حل نہ نکالا گیا تو دنیا بھر میں انتہاء پسندی، دہشت گردی اور فرقہ وارانہ تشدد کو تقویت ملے گی۔اس موقع پر مولانا اسد اللہ فاروق، مولانا اسید الرحمن،مولانا عاصم مخدوم،مولانا مشتاق لاہوری،مولانا اسلم قادری،مولانا عبد القیوم ،قاری محمد ناصر،قاری عبد الحکیم اطہر،مولانا اسلام الدین ،قاری محمد یونس،مولانا زبیر زاہد،مولانا حسین احمد آزاد ودیگر بھی موجود تھے۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.