کراچی ،رزاق آباد میں ایگلیٹ اور آرمی ریکروٹ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ
اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کے 384 اہلکاروں سمیت 707 اہلکاروں کی تربیت مکمل،ایس پی یو کے 384 اہلکار سی پیک پروجیکٹ کی سیکیورٹی انجام دیں گے
بدھ 14 دسمبر 2016 19:02
(جاری ہے)
آئی جی سندھ نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کی تربیت سے آراستہ اہلکار محکمہ پولیس سندھ کا اثاثہ ہیں اور سیکیورٹی کے فول پروف اقدامات میں ان کا کردار انتہائی اہمیت رکھتا ہے انہوں نے کہا کہ چائنا پاک اقتصادی راہداری پروجیکٹ کی حفاظت کے لئے آج پاس آؤٹ ہونیوالے 384 اہلکاروں سمیت اسپیشل پروٹیکشن یونٹ میں بارہ سو (1200)جوان بھرتی کیے گئے ہیں اور ان تمام کا تعلق پاکستان آرمی سے ہے انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ پاکستان اور اس کے عوام کی اقتصادی ترقی، معاشی خوشحالی میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور سندھ پولیس کا پاکستان آرمی کے ساتھ ٹریننگ کا آغاز دراصل اسی تسلسل میں ہے کیونکہ فی زمانہ پولیس کو درپیش چیلنجز میں سب سے بڑا چیلنج ملک سماج دشمن عناصر اور دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ ہے اور ساتھ ساتھ پاکستان کو لسانی اور مذہبی تعصب سے پاک کرنا بھی ہے ِ۔
انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس کی دہشت گردوں کے خلاف کارکردگی طرہ امتیاز ہے اور عوام کے جان ومال کی حفاظت کی خاطر اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ دینے والے افسران اور جوانوں کے کارنامے مشعل راہ ہیں کہ جن سے پولیس کا مورال بلند ہوا ہے ۔انہوں نے پاس آؤٹ ہونیوالے پولیس کمانڈوز سے کہا کہ مجھے قوی امید ہے کہ آپ اپنی عملی زندگی کو سندھ پولیس کے بہادر افسران اور جوانوں کی ایک بہترین مثال بناتے ہوئے اپنے انفرادی اور اجتماعی کردار کی بدولت سندھ اور باالخصوص کراچی کو امن کا گہوارہ بنائیں گے اور عوام کی خدمت کو فرائض منصبی کی جملہ ذمہ داریوں میں ایک خاص مقام دیں گے۔ اس موقع پر کمانڈنٹ پیرمحمدشاہ نے پولیس کے جوانوں کی ویلفیئر کے لیے کیے گئے آئی جی سندھ کے اقدامات کو سراہا جن میں شہداء پولیس کے اہل خانہ کے فنڈ کو بیس لاکھ سے بڑھاکر پچاس لاکھ کرنا اور مرحوم پولیس ملازمین کی بیواؤں کے لئے چار سال سے بند بینوویلنٹ فنڈ کا اجرا ء قابل ذکر ہیں۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.