صوبائی وزیر سید رضا علی گیلانی سے بیلاروس کے سفیر کی ملاقات‘ اعلی تعلیم کے شعبہ میں تعاون پر تبادلہ خیال

بدھ 14 دسمبر 2016 20:18

لاہور۔14 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2016ء) صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن سید رضا علی گیلانی سے ان کے دفتر میں جمہوریہ بیلاروس کے سفیر اندرے ارنو لوویج نے ملاقات کی ۔ اس موقع پر سیکرٹری ہائر ایجوکیشن نسیم نواز بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر رضا علی گیلا نی نے بیلا روس کے سفیر کو صوبہ پنجاب میں ہائر ایجوکیشن کے شعبہ میں حکومتی اصلاحات سے آگاہ کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ حکومتی اصلاحات سے کوالٹی ایجوکیشن کے حصول کے ساتھ ساتھ اعلی تعلیم کے شعبہ میں ریسرچ کلچر پروان چڑھایا گیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب کی تعلیمی پالیسیوں سے فروغ تعلیم میں اہم کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں جن سے ترقی کے عمل کو آگے بڑھانے میں مدد ملی ہے ۔