Live Updates

پیپلزپارٹی کا کلائمیٹ سپورٹ لیوی کو پٹرولیم لیوی سے الگ کرنے کا مطالبہ

کلائمیٹ سپورٹ لیوی کا استعمال واضح ہونا چاہیے، پیپلزپارٹی کا موقف

اتوار 14 جون 2026 20:30

پیپلزپارٹی کا کلائمیٹ سپورٹ لیوی کو پٹرولیم لیوی سے الگ کرنے کا مطالبہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2026ء) پیپلزپارٹی نے حکومت سے کلائمیٹ سپورٹ لیوی کو پٹرولیم لیوی سے الگ کرنے کا مطالبہ کردیا۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی سربراہی میں حکومتی وفد نے پیپلزپارٹی رہنماں شیری رحمن اور سلیم مانڈوی والاسے ملاقات کی۔ پیپلزپارٹی رہنمائوں نے کلائمیٹ سپورٹ لیوی کو پٹرولیم لیوی سے الگ کرنے کا مطالبہ کردیا۔

موسمیاتی تبدیلی سے متعلق بجٹ کم کرنے پر بھی پیپلزپارٹی نے تحفظات کااظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی کا موقف ہے کہ کلائمیٹ سپورٹ لیوی سے حاصل ہونے والا ریونیوماحولیاتی منصوبوں میں استعمال ہوناچاہیے۔پیپلزپارٹی رہنماں نے کہا کہ کلائمیٹ سپورٹ لیوی عوام سیوصول کی جارہی ہے، حکومت بتائے یہ رقم کہاں خرچ ہورہی ہے، گلیشیئر پگھلنے سے سیلاب بڑھ رہے ہیں،کلائمیٹ سپورٹ لیوی کا استعمال واضح ہونا چاہیے۔سیلم مانڈوی والا نے کہا کہ کلائمیٹ سپورٹ لیوی سے حاصل ہونے والی رقم کس مقصدکیلئے مختص کی گئی ہے، پیپلزپارٹی نے کلائمیٹ لیوی کی بجائے ٹیکس لگانے کا مطالبہ کیا ہے، کلائمیٹ ٹیکس لگانے کی تجویز پر حکومت نے مہلت مانگی ہے۔

Live بجٹ 27-2026ء سے متعلق تازہ ترین معلومات