رحیم یار خان میں پانی چوری روکنے پر زمینداروں کا محکمہ آبپاشی کے سب انجینئر پر بہیمانہ تشدد، بازو توڑ ڈالا

سب انجینئر عبدالحنان پر حملے کے خلاف پنجاب ڈپلومہ انجینئرز فیڈریشن کی قلم چھوڑ ہڑتال، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ

اتوار 14 جون 2026 19:10

رحیم یار خان میں پانی چوری روکنے پر زمینداروں کا محکمہ آبپاشی کے سب ..
'رحیم یارخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2026ء) ٹیوب لگاکرنہری پانی کی چوری کرنے سے روکنے پرزمیندار کا ساتھیوں کے ہمراہ محکمہ آبپاشی کے سب انجینئرپربہیمانہ تشدد‘بازوتوڑڈالاشورووایلا پرموقع پرجمع ہوجانے والے افراد بمشکل جان بچاکرطبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا‘ پنجاب ڈپلومہ انجینئرفیڈریشن کاملزمان کی عدم گرفتاری تک قلم چھوڑکاہڑتال‘فیلڈ افسران کومستقبل میں تحفظ فراہم کرنے کیلئے فول پروف سیکورٹی کویقینی بنایاجائے، عہدیدارن کی میڈیاسے گفتگو‘تفصیل کے مطابق گذشتہ روز محکمہ آبپاشی کے سب انجینئر حافظ عبدالحنان کونشاندہی کی گئی کہ نہرسینہ واڑمائنرمیں چک149پی کے نزدیک موگہ نمبریRD-31850 پر زمیندار اصغرعلی پتافی‘انورعلی پتافی ودیگران ٹیوب لگاکر نہری پانی چوری کررہے ہیں جس پرسب انجینئر عبدالحنان عملہ کے ہمراہ موقع پر پہنچا اورنہری پانی چوری روکنے کی کوشش کی جس پر مشتعل ہوکرپانی چور زمینداروں اصغرعلی پتافی‘ انورعلی پتافی ودیگران نے سب انجینئرعبدالحنان کوبہیمانہ تشدد کانشانہ بنایاجس سے بازوٹوٹ جانے کے باعث سب انجینئرشدیدزخمی ہوگیا‘ تاہم چیخ وپکارسن کرموقع پرجمع ہوجانے والے افراد نے سب انجینئر بمشکل جان بچائی جسے بعدازاں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیاجہاں اسے طبی امدادفراہم کی جارہی ہے پانی چوری کے واقعہ کے خلاف پنجاب ڈپلومہ انجینئرز فیڈریشن نے سب انجینئرعبدالحنان پرحملے کی پرزورالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوراے ایس پی صادق آباد فوری طورپرملزمان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں حملہ آوروں کوگرفتارکرکے قانون کے کٹہرے میں لایاجائے اس موقع پر انہوں نے ملزمان کی عدم گرفتاری تک قلم چھوڑ ہڑتال کااعلان کیا ہی