صوبے کے نوجوانوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی میں تربیت فراہم کرنے کیلئے خیبرپختونخوا حکومت اور یو ایس ایڈ کے درمیان معاہدہ
�ضلاع میں 40سی سکیو اکیڈمیاں قائم کی جائیں گی،3ہزار نوجوانوں کو بین ا لاقوامی معیار کی تربیت مفت فراہم کی جائیگی، شہرام تراکئی
بدھ 14 دسمبر 2016 21:16
(جاری ہے)
تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کو ترقی کا راستہ اور موجودہ صوبائی حکومت کی ترجیحات کا اہم حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے موثر استعمال کے ذریعے ہم نہ صرف اپنی نوجوان نسل کو روزگار کے بہتر مواقع فراہم کر سکتے ہیں بلکہ صوبے کو بھی ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں یہی وجہ ہے کہ عصر حاضر میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی اس اہمیت اور افادیت کے پیش نظر موجودہ صوبائی حکومت نے صوبے میں اس شعبے کو فروغ دینے اور نوجوانوں کو اس شعبے کی مہارتوں سے آراستہ کرنے کے لئے متعدد منصوبے شروع کر رکھے ہیں جن کے انتہائی حوصلہ افزاء نتائج سامنے آ رہے ہیں۔
یو ایس ایڈ کے تعاون سے شروع کئے جانے والے اس منصوبے کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے تحت صوبے کے تین ہزار نوجوانوں کو ان کے گھر کی دہلیز پر سیسکو ،اوریکل اور مائیکرو سافٹ جیسے بین الاقوامی اداروں کی تربیت مفت فراہم کی جائے گی جس سے ہمارے نوجوان قومی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں اپنے لئے باعزت روزگار حاصل کرنے کے قابل ہو سکیں گے۔شہرام تراکئی نے کہا کہ نوجوان پاکستان تحریک انصاف کی موجودہ اتحادی حکومت کی توجہ کا مرکز ہیں کیونکہ نوجوان ہماری قوم کا مستقبل ہیں اور ان نوجوانوں کو بہترتعلیم و تربیت فراہم کئے بغیر ہم قومی ترقی کے اہداف حاصل نہیں کر سکتے۔آئی ٹی کے شعبے میں اپنی حکومت کے ا قدامات کا تذکرہ کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت صوبے کے سرکاری سکولوں میں اب تک جدید طرز کی 500آئی ٹی لیبز قائم کر چکی ہے جن میں ان تعلیمی اداروں کے طلباء کو آئی ٹی کے شعبے میں تربیت فراہم کی جا رہی ہے جبکہ اگلے سال مزید 500لیبز بھی قائم کی جائیں گی۔انفارمیشن ٹیکنالوجی کو روزگار کے مواقع پیداکرنے کا موثر ذریعہ قرار دیتے ہوئے شہرام تراکئی نے کہا کہ خیبر پختونخوا آئی ٹی کے تحت گزشتہ تین سالوں سے پشاور میں ڈیجیٹل یوتھ سمٹ کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔صوبے میں انکیوبیشن سنٹر کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے اور اس کیساتھ ساتھ آئی ٹی میں فری لانسنگ کے پروگرام بھی منعقد کئے جا رہے ہیں جن سے صوبے کے نوجوانوں کے لئے خود روزگاری اور ملازمت کے بہترین مواقع فراہم ہو رہے ہیں۔تقریب سے پشاور میں تعینات امریکی کونسل جنرل رئمنڈ میک گراتھ،یو ایس ایڈ ڈپٹی مشن ڈائریکٹر کیون برائو ناویل اور منیجنگ ڈائریکٹر خیبر پختونخوا آئی ٹی بورڈ شہباز خان نے بھی خطاب کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.