ایلسٹرکک ٹیسٹ میں تیز ترین 11 ہزار رنز بنانے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے
جمعہ 16 دسمبر 2016 12:36
چنائی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2016ء) انگلینڈ کرکٹ کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز ایلسٹرکک ٹیسٹ میں تیز ترین 11 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے ہیں، انہوں نے یہ اعزاز 10 سال اور 290 دنوں میں حاصل کیا۔
(جاری ہے)
ایلسٹر کک کو چنائی ٹیسٹ سے قبل 11 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے دو رنز درکار تھے، ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں انہوں نے دس رنز بنائے اور جدیجا کا نشانہ بن گئے، اس طرح انہوں نے کیریئر کی 252 ویں اننگز میں یہ کارنامہ سرانجام دیا، وہ ٹیسٹ میں تیز ترین11 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے ہیں۔
31 سالہ ایلسٹر کک نے مارچ 2006 میں بھارت کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا، وہ اب تک 140 میچوں کی 252 اننگز میں 11008 رنز سکور کر چکے ہیں جس میں 30 سنچریاں اور 53 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ وہ ٹیسٹ میں زیادہ رنز بنانے والے انگلینڈ کے پہلے اور دنیا کے دسویں بلے باز ہیں۔ ٹیسٹ کی تاریخ میں زیادہ رنز بنانے کا عالمی اعزاز سچن ٹنڈولکر کے پاس ہے جنہوں نے 15921 رنز بنا رکھے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.