ان کو یوٹرن کا مطلب ہی نہیں پتا ۔ ہم ایاز صادق کو اسپیکر نہیں مانتے ۔ پی ٹیآئی چئیر مین عمران خان
سمیرا فقیرحسین جمعہ 16 دسمبر 2016 15:42
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16 دسمبر 2016ء) : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک میں کسی بھی دہشتگرد کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کا سہرا صرف اور صرف پاک آرمی کوجاتا ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو یو ٹرن کا مطلب ہی معلوم نہیں ہے ۔
انہوں نے کہا کہ یوٹرن کا مطلب ہوتا ہے کہ کوئی اپنے موقف سے ہٹ جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کا اسمبلی میں آکر جواب دینا ضروری ہے ۔اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ پانامہ کا معاملہ عدالت میں ہے لیکن پارلیمنٹ میں جھوٹ بولنے کا معاملہ عدالت میں نہیں ہے۔ عمران خان نے کہا کہ یہ کوئی چھوٹی بات نہیں کہ وزیراعظم پارلیمنٹ میں جھوٹ بولیں۔(جاری ہے)
خواجہ آصف پارلیمنٹ میں کہتےہیں میاں صاحب آپ فکرنہ کریں لوگ بھول جائیں گے، وزیراعظم کو جواب دینا چاہیے جیسے ڈیوڈ کیمرون نے جواب دیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ میں ایاز صادق کو اسپیکر نہیں مانتا۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹیرین کا کام عوام کے مفادات کا تحفظ کرنا ہوتا ہے ۔ پارلیمنٹ میں جانے سے متعلق عمران خان نے کہا کہ ہم نوازشریف سے پارلیمنٹ میں جواب لینے آئے ہیں اگر وزیراعظم جواب نہیں دیں گےتوپارلیمنٹ کی اہمیت نہیں رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ پیر کو وزیرعظم پارلیمنٹ میں صفائی دیں گے۔ جس دن وزیراعظم جواب دینے آئے میں بھی پارلیمنٹ میں جاؤں گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.