اے این ایف نے ساڑھے چھے کروڑ روپے مالیت کی منشیات برآمد کر لی، 16 ملزمان گرفتار، 2 گاڑیاں ضبط
جمعہ 16 دسمبر 2016 19:39
(جاری ہے)
دوسری کاروائی کے دوران اے این ایف پشاور روڈ چیک ٹیم نے پشاور کے رہائشی احسان اللہ نامی شخص کو گرفتار کیا جس کے قبضے سے 2 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔
ملزم کو موٹروے ٹول پلازہ، پشاور کے قریب سے مسافر ویگن میں سفر کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔تیسری کاروائی کے دوران اے این ایف پشاور روڈ چیک ٹیم نے 2 خواتین رضیہ پروین اور گلناز بی بی کو گرفتار کیاجن کے قبضے سے 6 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔ملزمان کو موٹروے ٹول پلازہ، پشاور کے قریب سے مسافر ویگن میں سفر کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ چوتھی کاروائی کے دوران اے این ایف پشاور روڈ چیک ٹیم نے حضرت علی اور نور سید کو گرفتار کیا جن کے قبضے سے 1.6 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔ملزمان کو موٹروے ٹول پلازہ، پشاور کے قریب سے مسافر ویگن میں سفر کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔پانچویں کاروائی کے دوران پشاور ایئرپورٹ ٹیم نے پشاور ایئرپورٹ پر دیر کے رہائشی عمران خان نامی مسافر کو گرفتار کیا جس نے دوران پوچھ گچھ اپنے پیٹ میں ہیروئن بھرے کیپسولوں کی موجودگی کا انکشاف کیا۔ بعد ازاں مذکورہ کیپسولوں سے 290 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔ چھٹی کاروائی کے دوران پشاور ایئرپورٹ ٹیم نے پشاور ایئرپورٹ پر بذریعہ پی آئی اے پرواز نمبر PK-217 ابو ظہبی جانے والے ہنگو کے رہائشی مدثر رحمٰن نامی مسافر کو گرفتار کیا جس کے جوتوں سے 770 گرام چرس برآمد کی گئی۔اے این ایف لاہور ایئرپورٹ ٹیم نے فیصل آباد ایئرپورٹ پر بذریعہ ایئر عریبیہ پرواز نمبر G9-544 سے سعودی عرب روانہ ہونے والے اسماعیل خان نامی ملزم کو گرفتار کیا جس کے قبضے سے 700 گرام ایمفیٹا مائن برآمد کی جو کہ اس کے بریف کیس میں چھپائی گئی تھی۔ دوسری کاروائی کے دوران اے این ایف لاہور نے قصور شہر میں واقع کچہری چوک کے قریب سے منشیات کی مقامی سطح پر فروخت ملوث 3 ملزمان محمد ریاض، عبد الغفور اور فہیم احمد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 2.4 کلو گرام ہیروئن برآمد کر لی جبکہ ان کے زیر استعمال سوزوکی کیری اور ایک عدد موٹرسائیکل بھی قبضے میں لیا گیا۔ اے این ایف کراچی نے کراچی منگھو پیر کے محلہ مشکی پاڑہ میں کاروائی کرتے ہوئے ندیم نامی منشیات فروش کو گرفتار کیا جس کے قبضے سے 1.26 کلو گرام چرس برآمد کی۔دوسری کاروائی کے دوران اے این ایف کراچی نے کراچی، کالا پُل ریلوے لائن کے قریب معصوم شاہ کالونی میں کاروائی کرتے ہوئے وقاص نامی مقامی منشیات فروش کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 530 گرام چرس برآمد کی۔تیسری کاروائی کے دوران اے این ایف کراچی نے کراچی حب ریور روڈ پرواقع سعید آباد پولیس ٹریننگ سینٹر کے قریب ایک آٹو رکشہ کو تحویل میں لیکر اس میں چھپائی گئی 8 کلوگرام چرس برآمد کر لی جبکہ چوہدری ہاشم نامی ملزم کو جو کہ رکشہ میں سوار تھا، کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔تمام مقدمات اے این ایف کے متعلقہ تھانو میں درج کر لئے گئے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہےمزید قومی خبریں
-
روٹی مہنگے داموں فروخت کرنے پر 15 نانبائی جیل منتقل
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کسان بورڈ کے صدررشید منہالہ سمیت 4 کسانوں کو گرفتارکرلیا گیا‘ کسانوں کا دعویٰ
-
گورنرپنجاب بلیغ الرحمن کی سائرہ افضل تارڑکی رہائش گاہ جاکروالد کے انتقال پرتعزیت ، فاتحہ خوانی
-
پنجاب بھر میں 1291 ٹریفک حادثات میں 03 افراد جاں بحق، 1406زخمی ہوئے
-
سسرالیوں کے گھر فائرنگ کر کے ساس کو قتل کرنے والا ملزم 18 سال بعد گرفتار
-
ماں اور بچے کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو اہم کردار ادا کرنا ہوگا‘خواجہ سلمان رفیق
-
پہلے مرحلے میں 100 ، دوسرے میں 200 اور تیسرے پر 300تک یونٹ مفت مہیا کیے جائینگے‘ وزیرخزانہ پنجاب
-
شادی کی عمر کے حوالے سے بل پرکمیٹی تشکیل پائے گی
-
رٹیفیشل انٹیلی جنس کا دور ہے، و ہی آگے جائے گا جو محنت اور غوروفکر کو اپنا شعار بنائے گا‘احسن اقبال
-
پارلیمنٹ کا استحکام چاہتے ہیں ،گندم کے کاشتکاروں کوا کیلا نہیں چھوڑیں گے، اسد قیصر
-
کالاش قبیلے کا سالانہ تہوارچلم جوش 13 سے 17 مئی تک منایا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.