ایف بی آئی کا باکسر محمد علی کی نگرانی کا اعتراف
جاسوسی کے دوران ان کی پہلی بیوی سے طلاق اور میامی کے مسجد میں ان کے خطاب کی نگرانی بھی کی گئی،ایف بی آئی
ہفتہ 17 دسمبر 2016 12:15
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2016ء) امریکی خفیہ ادارے ایف بی آئی نے انکشاف کیا ہے کہ ایف بی آئی نے 1966 کے دوران عظیم باکسر محمد علی پر کڑی نگرانی رکھی تھی۔اس دوران ان کی پہلی بیوی سے طلاق اور میامی کے مسجد میں ان کے خطاب کی نگرانی بھی کی گئی تھی۔یہ سب ایک مذہبی گروپ نیشن آف اسلام کے حوالے سے کی گئی تفتیش کا حصہ تھیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات خفیہ ادارے کی جانب سے جاری کی گئی دستاویزات میں بتائی گئی ہے۔(جاری ہے)
ایف بی آئی کی جانب سے جاری یہ دستاویزات سب سے پہلے امریکی اخبار کو جاری کی گئیں ۔ ایف بی آئی کی جانب سے مقبول عوامی رہنمائوں کی نگرانی کے پر ادارے کو شدید تنقید کا سامنا رہا ہے۔ایف بی آئی نے 1960 اور 1970 کی دہائیوں کے دوران انسانی حقوق کے سرگرم رہنما مارٹن لوتھر کنگ جونیئر اور راک گلوکار جوہن لینن کی خفیہ نگرانی بھی کی تھی۔
حالیہ جاری دستاویزات 140 صفحات پر مشتمل ہیں جن میں 1966 کے دوران محمد علی کے حوالے سے دستاویز بھی شامل ہیں۔ یہ دستاویزات ایک کنزرویٹو گروپ جوڈیشل واچ کی جانب سے مقدمے کے بعد جاری کی گئی ہیں، جس میں انہوں نے خفیہ دستاویزات جاری کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.